BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 November, 2003, 19:03 GMT 00:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور ہائی کورٹ میں آتشزدگی

لاہور ہائی کورٹ
آگ لگنے سے پچاس سال پرانے مقدمات کی فائلیں جل کر تباہ ہوگئیں

آج لاہور ہائی کورٹ کے ریکارڈ روم میں آگ لگنے سے پچاس سال پرانے مقدمات کی فائلیں جل کر تباہ ہوگئیں۔

دوپہر سوا دو بجے کے قریب عدالت عالیہ کی عمارت میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے دفتر کے نیچے تہہ خانے میں واقع ریکارڈ روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تو عدالت عالیہ کے عملہ نے آگ بجھانے کے آلات سے اس پر قابو پانے کی کوشش کی اور تالہ توڑ کر کمرہ کھولا۔

تاہم آگ زیادہ پھیل جانے پر فائر بریگیڈ کا عملہ بلایا گیا جس نے ایک گھنٹہ سے زیادہ کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔

آگ اور بعد میں اسے بجھانے کے لیے پانی کے استعمال سے ریکارڈ روم میں رکھی فائلیں ضائع ہوگئیں جن کا تعلق ایسے مقدمات سے ہے جن کے فیصلے ہوچکے ہیں۔

ہائی کورٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ اس کمرہ میں پچاس سال تک پرانے مقدمات کا ریکارڈ رکھا ہوا تھا۔

فائر بریگیڈ کے عملے کہ کہنا تھا کہ بظاہر آگ بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ ہونے سے لگی۔ تاہم عدالت عالیہ نے آگ لگنے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد