حتف تین کا کامیاب تجربہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نےہفتے کےروز ایک اور چھوٹے درجے کے بیلسٹک میزائیل حتف 3 کا کامیاب تجربہ کیاہے۔ اس میزائیل کو غزنوی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ تجربہ کامیاب رہا اور یہ میزائیل دو سو نوے کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ میزائیل کا جب تجربہ کیا گیا تو اس موقع پر فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل تنویر محمود احمد سمیت سینیئر فوجی افسران اور متعلقہ شعبے کے ماہرین بھی موجود تھے۔ پاکستان فوج کے ’سٹریٹجک فورس کمانڈ، کی ایک تربیتی مشق کے دوران اس میزائیل کا تجربہ کیا گیاہے۔ پاکستان نے اس سے پہلے بھی مختلف رینج کے اپنے کئی میزائیلز کے تجربے کیے ہیں۔ حکام کہتے ہیں کہ ان تجربات کا مقصد میزائیل کے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا ہوتا ہے۔ جنوبی ایشیا کے دو حریف ممالک پاکستان اور بھارت جب بھی کوئی میزائیل تجربہ کرتے ہیں تو معاہدے کے تحت ایک دوسرے کو اس کی پیشگی اطلاع دیتے ہیں۔ | اسی بارے میں پاکستانی کروز میزائل: پہلا تجربہ 11 August, 2005 | پاکستان ابدالی میزائیل کا ایک اور تجربہ19 February, 2006 | پاکستان میزائیل حتف 5 کا کامیاب تجربہ16 November, 2006 | پاکستان میزائیل حتف IV کا کامیاب تجربہ29 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||