BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 November, 2006, 11:47 GMT 16:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دوستی کی مثال چنگ چی‘

ہو جن تاؤ
چینی صدر کی آمد پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں
چین کے صدر ہُو جنتاؤ نے اہالیان لاہور کی طرف سے شالامار باغ میں دیے گئے اعزازیہ سے خطاب کرتے ہوئے پاک چین اقتصادی تعاون کی مثال کے طور پر چِنگ چی موٹر سائیکل کا ذکر کیا۔ چنگ چی رکشہ کے طور پر استمعال ہوتی ہے اور عرف عام میں چاند گاڑی کے نام سے جانی جاتی ہے۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر ہو جن تاؤ نے کہا کہ باہمی تعلقات سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچا ہے اور اب چین کے کاروباری ادارے زیادہ سے زیادہ پاکستان کو ترجیح دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہ چین کی کمپنی ہائیر کی مصنوعات پاکستان میں گھر گھر پہنچ رہی ہیں اور چین کی بنی ہوئی چنگ چی موٹر سائیکل پنجاب اور خصوصاً لاہور شہر میں بہت مقبول ہے۔

ا

پاک چین دوستی
 چین میں کہا جاتا ہے کہ ہم سونے کو چھوڑ سکتے ہیں لیکن پاک چین دوستی کو نہیں چھوڑ سکتے
ہو جنتاؤ
نہوں نے گوادر بندرگاہ، چشمہ ایٹمی بجلی گھر اور شاہراہ قراقرم کو چین پاک دوستی کی مثال قرار دیا۔

ہو جنتاؤ نے کہا کہ چین میں کہا جاتا ہے کہ ہم سونے کو چھوڑ سکتے ہیں لیکن پاک چین دوستی کو نہیں چھوڑ سکتے۔

استقبالیہ میں سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ دنیا کو اپنے مسائل کے حل کے لیے چین کی قدیم دانش کی جانب رجوع کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی روایات میں علم حاصل کرنے کے لیے چین جانے کے لیے کہا گیا ہے۔

پرویز الٰہی نے چین کی اقتصادی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی چین سے وہ معاشی حکمت عملی سیکھنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا چین کی ترقی کو رشک کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے چین کو پنجاب میں مشترکہ سرمایہ کاری زون کے لیے مفت زمین مہیا کرنے کی پیش کش کی اور کہا کہ صوبہ پنجاب بھی چین میں اپنے جڑواں صوبہ جیانگ سو کی طرح ترقی کا خواہش مند ہے۔

مغل دور کے شاہکار تاریخی شالا مار باغ میں چین کے صدر کے استقبالیہ میں چار سو سے زیادہ فوارے چلائے گئے۔

شالا مار باغ میں شہریوں نے رنگا رنگ جھنڈیوں سے چینی صدر کا استقبال کیا اور پاک چین دوستی کے نعرے بلند کیے۔ اس موقع پر فضا میں سفید، سرخ اور سبز رنگ کے غبارہ چھوڑے گئے۔

اس سے پہلے چینی صدر نے لاہور پہنچنے پر مفکر پاکستان علامہ اقبال کے مزار پر حاظری دی۔

سنیچر کی صبح تقریباً اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پر چین کے صدر ہو جنتاؤ کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ شہر میں آج مقامی تعطیل ہے اور سڑکوں کے چپہ چپہ پر پولیس متعین تھی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ہوٹل تک مال روڈ پر اطراف میں کھڑے ہزاروں نو عمر طالب علموں نے پاکستان اور چین کے قومی پرچم لہرا کر چینی صدر اور ان کے وفد کا استقبال کیا جو اتوار تک ی

چین کی دانش
 دنیا کو اپنے مسائل کے حل کے لیے چین کی قدیم دانش کی جانب رجوع کرنا پڑے گا۔ اسلامی روایات میں علم حاصل کرنے کے لیے چین جانے کے لیے کہا گیا ہے
پرویز الہی
ہاں قیام کریں گے۔

شہر میں مال روڈ، لوئر مال اور شالا مار باغ جانے والی سڑکوں پر جگہ جگہ چینی صدر اور صدر پرویز مشرف کی بڑی بڑی تصاویر والے ہورڈنگ اوربینر لگائے گئے ہیں۔ بینروں پر چین پاکستان دوستی کے نعرے درج ہیں۔

شہر میں سے گزرنے والی نہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور اس میں پھولوں کے گملے رکھ کر رات کو انہیں روشن کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔سڑکوں پر جگہ جگہ پاکستان اور چین کے جھنڈے اور رنگا رنگ جھنڈیاں لہرا رہی ہیں۔

چنگ چی رکشہ

چینی صدر کو اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجائے فائیو اسٹار پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے جو سیکیورٹی اداروں کے بقول نسبتاً محفوظ جگہ ہے۔

شہری حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں میں بھر کر سکولوں کے بچوں کو چینی صدر کے راستے میں کھڑا کرنے کے لیے انتظام کیا ہوا تھا۔ یہ بچے صدر کے پہنچنے سے دو گھنٹے پہلے ہی راستوں میں کھڑے کردیے گئے تھے۔

لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پر چینی صدر، ان کی اہلیہ اور سرکاری وفد کے ارکان کو وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی اور گورنر خالد مقبول سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ان کو خوش آمدید کہا۔

لاہور ائیر پورٹ کو تقریبا دو گھنٹے کے لیے عام پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ چینی صدر کو حج لاؤنج سے باہر لایا گیا جبکہ آج صبح دس بجے حاجیوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز نئے ائیرپورٹ ٹرمینل سے روانہ ہوئی۔

پی آئی اے کے مطابق چینی صدر کی موجودگی کی وجہ سے پہلے دو دن حاجیوں کو نئے ٹرمینل سے بھیجا جائے گا اس کے بعد انہیں معمول کے مطابق حج ٹرمینل سے روانہ کیا جائے گا۔

چینی صدر کے گزرنے کے راستوں پر سات ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار متعین ہیں اور ان کے گزرنے کے اوقات میں عام ٹریفک کو عارضی طور پر روک دیا جاتا ہے۔

آج شام کو وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی چینی صدر کے اعزاز میں بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ لاہور کے درمیان واقع تاریخی حضوری باغ میں عشائیہ دیں گے جسے خصوصی روشنیوں سے مزین کیا گیا ہے۔

اتوار کی صبح چینی صدر الیکٹرانک اشیا بنانے والی چینی کمپنی ہائیر کے لاہور میں قائم پلانٹ کا دورہ کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد