’مشرف حکومت کوہٹانا ضروری ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں جاری شورش کے خاتمے کےلیے فوج کا وہاں سے انخلاء، صدر جنرل پرویز کی اقتدار سے علیحدگی اور عبوری حکومت کے تحت صاف اور شفاف انتخابات کا ہونا ضروری ہے۔ اتوار کے روز پشاور میں متحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام ’ کل جماعتی تحفظ قبائل کانفرنس‘ میں اپوزیشن جماعتوں نے مشرف حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ کانفرنس کی صدارت ایم ایم اے کےصدر قاضی حسین احمد نے کی جبکہ دیگر اہم شرکاء میں اے آر ڈی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری اقبال ظفر جھگڑا، تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما افراسیاب خٹک، ایم ایم اے سرحد کے صدر سینٹر گل نصیب خان ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب صدر مولانا عبد العزیز، صحافی، وکلاء نمائندے اور قبائلی عمائدین شامل تھے۔ مقررین نےاس موقع پر کہا کہ قبائلی علاقوں میں آج جو جنگ کی حالت ہے یہ سب حکومت کا پیدا کردہ اور ان کی غلط پالیسوں کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے ملک کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عوامی اور جمہوری اداروں میں فوج کا مداخلت نہیں روکا جاتا اس وقت تک فاٹا سمیت ملک کے کسی حصے میں بھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔ مقررین نے کہا کہ آج ملک کی تمام جماعتیں جمہوری ادراوں سے فوج کا خاتمہ، 1973 ء کے متفقہ آئین کی مکمل بحالی، عبوری حکومت کے قیام اور آزاد الیکشن کمیشن کے ذریعے منصفانہ انتخابات منعقد کرنے کے نکات پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کے قبائلی علاقوں کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے اور باجوڑ اور وزیرستان میں جتنی بھی کارروائیاں کی گئی ہیں وہ بقول ان کے براہ راست امریکہ نے کی ہیں۔ واضع رہے کہ قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے بھی باجوڑ میں مدرسے پر بمباری کے حوالے سے پیر کے روز پشاور میں ایک جرگہ طلب کیا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔ | اسی بارے میں مدرسے پر بمباری: 80 افراد ہلاک30 October, 2006 | پاکستان پاک فوج کے تربیتی مرکز پر حملہ: 35 فوجی ہلاک 08 November, 2006 | پاکستان شکئی: قبائلی رہنما سمیت چار ہلاک10 November, 2006 | پاکستان لاپتہ افراد: اسمبلی میں احتجاج، بحث07 September, 2006 | پاکستان اورکزئی ایجنسی شیعہ سنی فسادات 03 October, 2006 | پاکستان اپوزیشن: استعفیٰ، تحریک کے دعوے08 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||