BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: ڈبل سواری پر پابندی

کراچی میں گزشتہ چند ماہ میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے
سندھ حکومت نے کراچی میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پندرہ روز کے لیئے پابندی عائد کردی ہے، اس کا مقصد سٹریٹ کرائم میں اضافے اور شہر میں بڑھتی ہوئی بد امنی پر قابو پانا بتایا گیا ہے۔

یہ پابندی اس وقت عائد کی گئی ہے جب شہر میں اسلحہ سازی کی بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز دو ہزار چھ منعقد کی جارہی ہے۔

کراچی میں یہ پابندی دس سال بعد لگائی گئی ہے، اس سے قبل شہر میں دہشتگردی اور خاص طور پر فرقہ وارانہ دہشتگردی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیئے یہ پابندی لگائی گئی تھی۔ اب یہ پابندی شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کے لیئے لگائی جارہی ہے۔

ایک سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے یہ پابندی شہر میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیوں، سٹریٹ کرائم، گاڑیاں چھیننے کے واقعات اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے سدباب کے لیئے لگائی ہے۔

کراچی میں گزشتہ چند ماہ میں ان جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

سٹیزن پولیس رابطہ کمیٹی کے اعداد وہ شمار کے مطابق اس سال جنوری میں ساڑھے تین سو کے قریب گاڑیاں چھینی یا چوری کی گئیں، جبکہ اکتوبر میں یہ تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئی۔

اس طرح سال کے شروع میں سوا پانچ سو موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری کی گئیں اور گزشتہ ماہ کے آخر تک یہ تعداد سات سو سے بڑھ گئی۔

اس سال اکتوبر تک شہر کے مختلف علاقوں سے اڑتالیس ہزار سے زائد موبائل فون چھینے یا چرائے گئے ہیں، موبائل چھیننے کی وارداتیں سال کے شروع کے مقابلے میں دوگنی ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے اس سب سے بڑے شہر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موٹر سائیکل پر سفر کرتی ہے، جو اس پابندی سے متاثر ہوگی۔

محکمہ ٹریفک کے مطابق شہر میں تقریبًا چھ لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں۔

ان دنوں کراچی میں اسلحہ سازی کی بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں کئی مملک کے وفود شریک ہو رہے ہیں، کچھ پولیس حکام کا خیال ہے یہ پابندی اس کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

اسی بارے میں
تعلیم اچھی، ملازمت بری
27 March, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد