ویسٹ انڈین ڈینگی وائرس سے خوفزدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو ڈینگی وائرس سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیم کے میڈیا افسر عمران خان کے مطابق ٹیم کے فزیوتھراپسٹ سٹون پیٹرج نے تمام کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ صاف پانی کا استمال کریں اور مچھروں سے بچاؤ کے لیے ہر طرح کی احیتاط برتیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم فائیو سٹار ہوٹل میں قیام پذیر ہے جہاں کھانے پینے اور صفائی کا عام حالات میں بھی بہت خیال رکھا جاتا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو صرف زبانی ہدایت کی گئی ہے اور اس وائرس سے بچنے کے لیے انہیں نہ ٹیکے لگوائے گئے ہیں اور نہ ہی کوئی دوا دی گئی ہے۔ پاکستان کے متعدد شہر ان دنوں ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں ڈینگی وائرس کے مریض رجسٹر کیے جا چکے ہیں اور اس مرض سے کئی اموات بھی واقع ہوچکی ہیں۔ | اسی بارے میں ڈینگی فیور: گیارہ سو سے زائد متاثر21 October, 2006 | پاکستان ڈینگی سے ہلاکتیں اٹھائیس ہوگئیں30 October, 2006 | پاکستان پاکستان: ڈینگی بخار سے 31 ہلاک 03 November, 2006 | پاکستان لاہور کی چھتیں مچھروں کا ٹھکانہ04 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||