نوشہرو فیروز میں گینگ ریپ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ پولیس نے ایک خاتون سے گینگ ریپ کے الزام میں نو افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ تین اور ملزمان کی تلاش ہے۔ ان افراد کو سندھ کے وسطی ضلع نوشہرو فیروز کی خاتون شہزادی ناگور کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی ڈی پی او عرفان بلوچ کے مطابق خاتون سے دو لڑکوں نے زیادتی کی ہے جبکہ پولیس کو دیگر افراد اعانت جرم میں مطلوب ہیں۔ پولیس کے مطابق محراب پور کے قصبہ میں دو روز قبل چالیس سالہ شہزادی ناگور کھیتوں میں اپنے شوہر کے ساتھ کام کررہی تھیں کہ ملزم اسے اٹھاکر قریبی بیٹھک میں لےگئے جہاں اس سے زیادتی کی گئی۔ کنڈیارو کے دیہی صحت مرکز میں شہزادی ناگور کا طبی معائنہ کروایا گیا۔ دیہی مرکز صحت میں تعینات ڈاکٹر دین محمد کھوسو کے مطابق ابتدائی مشاہدے میں جنسی زیادتی کے ساتھ خاتون پر تشدد کے شواہد ملے ہیں جنہیں لیبارٹری میں بھجوا دیا گیا ہے ۔ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کا شوہر گاؤں کی مسجد کا پیش امام ہے ۔ نوشھرو فیروز پولیس کے مطابق ملزمان اور متاثرہ خاتون کی برداریوں میں کشیدگی کی بھی اطلاعات تھیں۔ | اسی بارے میں امدادی ادارے، جنسی ہراس کاالزام14 October, 2006 | پاکستان امدادی ادارے، جنسی استحصال کے الزام09 October, 2006 | پاکستان پولیس: ملزم بہنوں سے جنسی زیادتی16 June, 2006 | پاکستان ریپ کیس، ملزم ڈاکٹر گرفتار07 December, 2005 | پاکستان زلزلہ زدگان وارڈ میں لڑکی کا ریپ06 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||