BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 October, 2006, 07:36 GMT 12:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور میں ڈینگو بخار کا خدشہ

یہ بخار بھی ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے
کراچی سے شروع ہونے والے مہلک ڈینگو بخار سے متاثر مریض لاہور اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں بھی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

شیخ زید ہسپتال لاہور میں جمعہ کے دن چار مریض ایسے لائے گئے جن کی علامات سے شبہ ہوا کہ وہ ڈینگو وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان مریضوں کے خون کے نمونے جانچ کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔

ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کے مطابق ان میں سے دو مریض ایسے ہیں جنہیں ناک اور پیشاب سے خون آرہا تھا۔

ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر صبور ملک نے بی بی سی کو بتایا کہ بہت سے بیماریوں کی ملتی جلتی علامات ہوتی ہیں اس لیئے اب تک ان مریضوں کے خون کے ٹیسٹ ڈینگو وائرس کی موجودگی کی تصدیق نہ کردیں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ اس مرض کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کے دن دو مریض شدید بیماری کی حالت میں ہسپتال لائے گئے اور وہ آدھے گھنٹے کے اندر اندر ہلاک ہوگئے۔ ہسپتال کے منتظم نے کہا کہ ان مریضوں کے خون کے ٹیسٹ نہیں کیے گئے تھے اس لیے یہ کہنا ممکن نہیں کہ یہ دونوں مریض ڈینگو وائرس کا شکار ہوئے۔

تاہم لاہور کے انگریزی روزنامہ دی نیشن نے ان ہلاک ہونے والے مریضوں کے ڈاکٹروں کے حوالہ سے دعوی کیا ہے کہ دونوں ہلاک ہونے والے مریضوں میں ہیمورجک بخار تھا جو ڈینگو وائرس سے ہوتا ہے اور ان کے ابتدائی کلینکل ٹیسٹ کے مثبت نتائج آئے تھے۔

دوسری طرف، اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں گزتشہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں انیس مشتبہ مریضوں کے خون ڈینگو وائرس کے ٹیسٹ کےلیے جمع کرائے گئے ہیں۔

سندھ کے محکمہ صحت کےمطابق اب تک دو اکتوبر سے اب تک صوبہ کے مختلف ہسپتالوں میں ڈیڑھ ہزار سے زیاد ایسے مریض داخل کرائے گئے ہیں جن کی علامات ڈینگو بخار کی تھیں۔

اسی بارے میں
ڈینگو بخار سے اٹھارہ ہلاک
14 October, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد