غلام اسحاق خان انتقال کرگئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سابق صدر غلام اسحاق خان طویل علالت کے بعد صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 91 سال تھی۔ غلام اسحاق خان 1988 سے 1993 تک ملک کے صدر رہے۔ انہوں نے تقسیم سے قبل ایک سِول اہلکار کی حیثیت سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور متعدد اہم عہدوں کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ سن 1993 میں صدارت کے عہدے سے ’استعفے‘ کے بعد وہ ایک غیرسیاسی زندگی گزارتے رہے تھے۔ اپنی صدارت کے دوران انہوں نے وزیراعظم بینظیر بھٹو اور وزیراعظم نواز شریف دونوں کی حکومتوں کو برطرف کیا تھا۔ وہ صوبہ سرحد کے ضلع بنوں کے قصبے اسماعیل خیل میں بیس جنوری 1915 کو پیدا ہوئے۔ وہ 1940 میں صوبہ سرحد کی سِول سروس میں داخل ہوئے اور ایک معمولی عہدے سے مسلسل ترقی کرتے ہوئے ملک کے صدر بنے۔ | اسی بارے میں مشرف نے توثیق کردی31 December, 2003 | پاکستان جنرل مشرف پر ’آئین سے بغاوت‘26 September, 2004 | پاکستان 1973 کا آئین ایک پوائنٹ ایجنڈا27 January, 2005 | پاکستان مشرف کے بعد صدر کوئی نہیں18 April, 2006 | پاکستان ’ناکام وزرائے اعظم کی ملاقات تھی‘20 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||