مشرف کے بعد صدر کوئی نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں کسی کو بھی تاحال قائم مقام صدر نامزد نہیں کیا گیا۔ منگل کے روز مسلم لیگ نواز کے رکن اسمبلی خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اس معاملے کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کروائی اور کہا کہ قائم مقام صدر کا تقرر نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ ڈپٹی سپیکر سردار یعقوب نے ان کی بات پر کہا کہ ان کا نکتہ اعتراض درست نہیں اور حکومت کی جانب سے بھی کسی نے اس کا جواب نہیں دیا۔ ڈپٹی سپیکر نے خواجہ آصف سے کہا کہ وہ بیٹھ جائیں ورنہ اس معاملے پر بات کرنے والوں کی قطار لگ جائے گی۔ واضح رہے کہ آئین کی شق انچاس کی ذیلی شق دو کے مطابق صدر کی غیر حاضری میں پارلیمان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے چیئرمین کو قائم مقام صدر نامزد کیا جاتا ہے اور اگر وہ بھی ملک میں موجود نہ ہوں تو قومی اسمبلی کے سپیکر کو اس عہدے پر نامزد کیا جاتا ہے۔
صدر جنرل پرویز مشرف کراچی سے منگل کی صبح متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں جبکہ سینیٹ کے چیئرمین بھی ملک سے باہر ہیں۔ ایسی صورت میں حکومت کو سپیکر قومی اسمبلی کو قائم مقام صدر تعینات کرنا تھا لیکن تاحال ایسا سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔ خواجہ آصف کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی نشاندہی پر حکومت نے تو اُسے نظر انداز کر ہی دیا لیکن حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے اراکین نے بھی اس معاملے کا نوٹس نہیں لیا۔ پاکستان میں صدر جنرل پرویز مشرف نے بارہ اکتوبر کو مخصوص حالات میں آئین معطل کرکے اقتدار سنبھالا تھا اور عبوری آئینی حکم جاری کیا تھا۔ | اسی بارے میں قومی اسمبلی: سپیکر نے صلح کرا دی13 December, 2005 | پاکستان مشرف حملہ، اپیلیں مسترد28 March, 2006 | پاکستان مشرف کے عوامی جلسے؟28 March, 2006 | پاکستان بش کےاعزاز میں عشائیے کا بائیکاٹ03 March, 2006 | پاکستان مسلم لیگ، ایم ایم اے کامیاب10 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||