BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 October, 2006, 21:00 GMT 02:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دو بگٹی بہوؤں کے اثاثے منجمند

سٹیٹ بینک کا خط
سٹیٹ بینک کے خط کا ایک حصہ
پاکستان کے مرکزی بینک نے بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ نواب اکبر بگٹی کی دو بہوؤں کے اثاثے منجمند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک حکم نامے میں ملک بھر کی بینک حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ فوزیہ خان زوجہ ریحان بگٹی (براہمداغ کی والدہ) اور مسز رضیہ بگٹی زوجہ سلیم بگٹی( میر عالی اور عبدو کی والدہ) کے اثاثے منجمند کیئے جائیں۔

مرکزی بینک نے پاکستان کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان دونوں خواتین کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی سے ہے، جو ایک دہشتگرد تنظیم ہے۔

بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پانچ اکتوبر تک اپنی کارروائی سے سٹیٹ بینک کو آگاہ کریں۔ انہیں خط میں یہ بھی کہا گیا ہے اس سے بھی آگاہ کیا جائے کہ ان خواتین کے کن بینکوں کی کونسی برانچوں میں یہ کھاتے ہیں، ان کے ٹائیٹل کیا ہیں اور ان میں کتنی رقم موجود ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل نواب اکبر بگٹی کی فوجی آپریشن میں ہلاکت کے بعد سے ان کے پوتے براہمداغ، میر عالی اور عبدو لاپتہ ہیں۔یاد رہے کہ رہے کہ بگٹی خاندان کی ان خواتین کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

راز فاش نہ ہوجائے
پہلے بگٹیوں کا خوف تھا، اب خفیہ والوں کا ہے
کون کس کی مثال
نواب اکبر: مزاحمت اور المناکی کا تسلسل
اسی بارے میں
صحافیوں کا ڈیرہ بگٹی کا دورہ
23 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد