BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 September, 2006, 09:58 GMT 14:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ: سمندری طوفان، ایمرجنسی

طوفان کے خطرے کے پیش نظر کراچی، بدین اور ٹھٹہ میں ماہی گیروں کی لانچیں کھڑی کردی گئی ہیں
بحیرہء عرب میں طوفان کے خطرے کے پیش نظر سندھ کے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کا مرکز کراچی سے ساڑھ چار سو کلومیٹر دور جنوب میں ہے اور یہ طوفان انڈیا کی ریاست گجرات کی طرف بڑھ رہا ہے۔

محکمے کی جانب سے جاری کی گئی وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹے میں ستر سے نوے کلومیٹر رفتار کی تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی سمیت زیریں سندھ بھی اس کی لپیٹ میں ہے۔

ماہی گیروں پر آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مچھلی کے شکار کے لیئے کھلے سمندر میں جانے کی پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد کراچی، بدین اور ٹھٹہ میں ماہی گیروں کی لانچیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

طوفانی بارشوں کے اطلاع کے بعد ٹھٹہ اور بدین اضلاع میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔ساحل کے قریب بستیوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تین سال قبل بھی شدید طوفان سے بدین اور ٹھٹہ میں بہت جانی اور مالی نقصان ہوا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد