سندھ: ساحلی علاقوں میں طوفان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ کے ساحلی علاقوں میں درمیانے درجے کے سمندری طوفان کی وجہ سے کیٹی بندر اور اس کے ستر کلومیٹر کے علاقے میں ماہی گیروں کی بستیوں اور نشیبی علاقوں سے لوگوں کو منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس طوفان کا مرکز کراچی سے 425 کلومیٹر جنوب میں بتایا جا رہا ہے اور یہ کل صبح کیٹی بندر کے علاقے سے ٹکرائے گا۔ طوفان کی وجہ سے کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں رات سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں بارشیں مزید شدت اختیار کر سکتی ہیں۔ ماہی گیروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں سمندر میں نہ جائیں۔ حکام کے مطابق مقامی ماحی گیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سندھ کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے ٹھٹہ، بدین، مٹھی اور شاہ بندر کے نشیبی علاقے خالی کرا لیں۔ کراچی میں بارش کے بعد شہر میں کئی علاقوں میں بجلی بند ہے۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے ترجمان سلطان احمد کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کا کوئی بڑا بریک ڈاؤن نہیں ہوا ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ ان علاقوں میں بجلی نہیں ہے جہاں کیبل پرانی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||