سرحد: آندھی اور طوفان، تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور سمیت کئی علاقوں میں بدھ کی شام شدید آندھی اور طوفان سے تین افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی بتائی جاتی ہے۔ اس آندھی اور بعد میں ہلکی بارش سے پشاور میں کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا تاہم زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ نوے کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی آندھی نے کچے مکانات کی چھتیں اڑا دیں اور دیواریں گرا دیں۔ شہر کی بڑی شاہراہوں پر نصب بڑے بڑے اشتہاری بورڈز بھی آندھی کا مقابلہ نہ کر سکے اور زمین بوس ہوگئے۔ آندھی اور طوفان کے نتیجے میں درختوں کے گرنے سے بجلی اور ٹیلفون کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ کئی شہر کے کئی علاقوں میں بارہ گھنٹوں کے تعطل کے بعد بجلی بحال کی جا سکی۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی ’پیسکو‘ کے ترجمان شوکت افضل نے بی بی سی کو بتایا کہ طوفان سے پشاور میں پچاس میں سے اکتیس فیڈر متاثر ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور کے علاوہ نوشہرہ، مردان، چارسدہ اور ہنگو سے بھی نقصانات کی اطلاعات ملی ہیں۔ انہوں نے ایک اندازے کے مطابق طوفان سے بجلی کے نظام کو پہنچنے والے نقصان کی مالیت کروڑوں روپے میں بتائی۔ | اسی بارے میں طوفان نے تباہی مچا دی: 11 ہلاک22 May, 2006 | پاکستان سرحد بارشیں، دو سو ساٹھ ہلاک15 February, 2005 | پاکستان بلوچستان: سیلاب سے ستر ہلاکتیں11 February, 2005 | پاکستان مکران: ہلاک شدگان کی تعداد 13512 February, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||