BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 September, 2006, 10:09 GMT 15:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان:’خفیہ‘ دفتر کے پاس دھماکہ

بلوچستان
بلوچ قوم پرست رہنما اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان میں امن و عامہ کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔
بلوچستان کے شہر خاران میں خفیہ ایجنسی کے دفتر کے ساتھ دھماکہ ہوا لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے جبکہ کوئٹہ کے قریب کل رات بجلی کے چار کھمبوں کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سوموار کی صبح کوئٹہ سے کوئی تین سو کلومیٹر دور خاران میں خفیہ ایجنسی کےدفتر کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس سے عمارت کو نقصا ن پہنچا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اس کے علاوہ کل رات مچھ اور کوئٹہ کے درمیان نا معلوم افراد نے بجلی کے چار کھمبوں کو دھماکوں سے اڑا دیا جس سے کوئٹہ اور دیگر علاقوں کو بجلی کی ترسیل معطل ہو گئی تھی۔ کوئٹہ میں بجلی کے محکمے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے بجلی کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے لیکن مستونگ وڈھ نال نوشکی خاران وغیرہ جیسے علاقے اس سے متاثر ہوں گے۔ ایک سو بتیس کے وی اور دو سو بیس کے وی کے ان چار کھمبوں کی مرمت کا کام سیکیورٹی کی اجازت کے بعد شروع کیا جائے گا اور اس پر ایک ہفتے سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔

بلوچستان میں پہلے بھی بجلی کے کھمبوں پر حملے ہو رہے تھے لیکن اپنے آپ کا کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے آزاد بلوچ نامی شخص نے کوئی دو ماہ پہلے کہا تھا کہ انہوں نے بجلی کے کھمبوں پر حملے کرنا بند کر دیئے ہیں اب دوبارہ بجلی کے کھمبوں پر حملے کون کر رہا ہے اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔ اور تاحال کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اسی بارے میں
احتجاج پر متعدد گرفتاریاں
05 September, 2006 | پاکستان
مینگل استعفیٰ پیش نہ کرسکے
05 September, 2006 | پاکستان
کارروائی جاری رہیگی: آفتاب
05 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد