’وفاق بچاؤ‘ ریلی کی تیاریاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں اتحاد برائے بحالی جمہوریت کے زیر اہتمام’وفاق بچاؤ‘ جلسہ عام اتوار کی شام لاہور میں مینار پاکستان کی گراؤنڈ میں ہورہا ہے جس سے متحدہ اپوزیشن کے لیڈر خطاب کریں گے جبکہ اس جلسے میں بلوچستان کے سیاستدانوں کو خاص طور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اتحاد برائے بحالی جمہوریت یعنی اے آر ڈی کے سیکرٹری جنرل ظفراقبال جھگڑا نے بی بی سی کو بتایا کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور بے نظیر بھی جلسہ عام سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ جلسہ میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے مرکزی قائدین لاہور پہنچنا شروع ہوچکے ہیں جبکہ جلسے کے منتظمین کے مطابق اپوزیشن کے ایک دوسرے بڑے اتحاد مجلس عمل کے رہنماؤں قاضی حسین احمد اور مولانا فضل الرحمان بھی جلسے میں شریک ہونگے۔ مینار پاکستان کی گراؤنڈ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے جھنڈےاور بینر لگا دیئے گئے ہیں اور کرسیاں بچھائی جارہی ہیں۔ جلسہ گاہ میں لگائے گئے بینروں میں بلوچستان سے اظہار یک جہتی کی گئی ہے ایک بڑے بینر پر لکھا ہے ’پنجابی بلوچی بھائی بھائی‘،ایک دوسرے بینر پردرج ہے کہ’ موجودہ حکمرانوں کو نواب اکبر بگٹی کے قتل کا جواب دینا ہوگا۔‘
جلسے کے انتظامات کے سلسلے میں مینارپاکستان کے میدان میں موجود پیپلز پارٹی پنجاب کےصدر قاسم ضیاء نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹروں کو عوام کو جلسہ گاہ تک لانے سے روک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ’اس جلسے کا مقصد چھوٹے صوبوں خاص طور پر بلوچستان کے عوام کو یہ پیغام پہنچانا ہے کہ پنجاب کے عوام ان کے حقوق کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔‘ حکومتی سیاست دانوں نے اپوزیشن کے جلسے کو بلوچستان ایشو پر سیاست چمکانے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔ ادھر لاہور میں اے آر ڈی کا ایک غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اے آر ڈی کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے اجلاس کے بعد بی بی سی کو بتایا کہ جلسہ عام میں شرکت کے لیے بلوچستان کے رہنماؤں کو خاص طور پر دعوت دی گئی ہے۔ | اسی بارے میں ڈیڈ لائن 31 جولائی ورنہ عدم اعتماد02 July, 2006 | پاکستان اے آر ڈی اور ایم ایم اے میں تعاون 12 June, 2006 | پاکستان احتجاج، ہڑتال، کانفرنس کا اعلان28 August, 2006 | پاکستان ’بگٹی کی لاش ورثاء کے حوالے کی جائے‘31 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||