شیخوپورہ: ایک ساتھ 8 افراد قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مبینہ دیرینہ دشمنی کی بنا پر شیخوپورہ میں فائرنگ کرکے آٹھ افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ پولیس کےمطابق اب تک گیارہ افراد اس دشمنی کی نذر ہوچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق چار ماہ پہلے گنجیالہ گاؤں کے ایک شخص جہانگیر بھٹی قتل ہوگئے تھے جس کے الزام میں ان کے مخالف قیصر گروپ کے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ سوموار کی صبح اس مقدمہ میں پیشی کے لیے ایک جیپ پر دس افراد ضلع کچہری شیخوپورہ جارہے تھے کہ راستے میں مبینہ طور پر مخالف گروہ کے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے چھ افراد موقع پر اور ایک ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والوں میں محمد نواز، نوشیر، خضر حیات، غضنفر، الیاس، جہانگیر اور عامر شامل ہیں۔ وسطی پنجاب میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر ایک ہی خاندان یا گروپ کے بہت سے افراد کو قتل کرنے کے واقعات عام ہیں۔ یہ گزشتہ پانچ ماہ میں وسطی پنجاب میں اس قسم کا چوتھا بڑا واقعہ ہے۔ آٹھ مئی کو شیخوپورہ کے نواح میں مبینہ طور پر پرانی دشمنی کی بنیاد پر ایک خاندان کے چار کم سن بچوں سمیت سات افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ اس سال سترہ اپریل کو گجرات میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر ایک ہی خاندان کے سات افراد کو اور انتیس مارچ کو گوجرانوالہ کے قریب ایمن آباد کے ایک گاؤں میں اتنے ہی افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں شیخوپورہ: ایک خاندان کے 7 قتل08 May, 2006 | پاکستان گوجرانوالہ: سات افراد کا قتل29 March, 2006 | پاکستان گجرات: ایک ہی خاندان کے 7 قتل17 April, 2006 | پاکستان الیکشن: تشدد میں 6 ہلاک11 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||