BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 May, 2006, 11:18 GMT 16:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیخوپورہ: ایک خاندان کے 7 قتل

پولیس
پولیس نے بارہ افراد پر قتل میں ملوث ہونے کی ایف آئی آر درج کی ہے
شیخوپورہ کے نواح میں مبینہ پرانی دشمنی کی بنا پر ایک ہی خاندان کے چار کم سنوں سمیت سات افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے جو گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران وسطی پنجاب میں اس طرح کا تیسرا واقعہ ہے۔



تھانہ شیخوپورہ صدر کے مطابق یہ واقعہ شیحوپورہ سے دس کلومیٹر شمال مغرب میں واقع مدار گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کو الصبح تین بجے کچھ لوگ ایک شخص اللہ دتہ کے گھر میں گھس آئے اور انہوں نے صحن میں سوئے ہوئے اہل خانہ پر کلاشنکوف اور دوسری رائفلوں سے فائرنگ کرکے اللہ دتہ، ان کی والدہ، بہو اور پوتے پوتیوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول خاندان پر الزام تھا کہ انہوں نے ملزموں کے ایک بھائی کو ڈھائی سال پہلے قتل کردیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے یہ قتل کیا گیا۔

مرنے والوں میں پینتالیس سالہ اللہ دتہ، اس کی پینسٹھ سالہ ماں سرداراں بی بی، پینتیس سالہ بہو کنیز فاطمہ اور چار پوتے پوتیاں آٹھ سالہ صاحبہ، تین سالہ صبا، چار سالہ مشرف اور بارہ سالہ قاسم شامل ہیں۔

پولیس نے جاوید اقبال سمیت بارہ افراد پر اس قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے اور چند افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

وسطی پنجاب میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر ایک ہی خاندان کے بہت سے افراد کو قتل کرنے کے واقعات عام ہیں۔ اس سال سترہ اپریل کو گجرات میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر ایک ہی خاندان کے سات افراد کو اور انتیس مارچ کو گوجرانوالہ کے قریب ایمن آباد کے ایک گاؤں میں اتنے ہی افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
الیکشن: تشدد میں 6 ہلاک
11 August, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد