BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ورثاء کی عدم موجودگی میں تدفین متوقع

نواب اکبر بگٹی کی لاش ایک پتھر کے نیچے دبی ہوئی پائی گئی

حکومت نے نواب اکبر بگٹی کی لاش کو ڈیرہ بگٹی پہنچا دیا ہے جہاں پر سخت سکیورٹی انتظامات اور ورثاء کی عدم موجودگی میں اب سے چند گھنٹوں بعد ان کی تدفین متوقع ہے۔

نواب اکبر بگٹی کے ورثاء نے جن میں ان کے بیٹے طلال بگٹی شامل ہیں حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ نواب اکبر بگٹی کی میت کوئٹہ میں ان کے حوالے کی جائے جہاں ان کے خاندان کے سب افراد موجود ہیں۔

حکومت نے اکبر بگٹی کے ورثاء کے مطالبے کو نظر انداز کرتے ہوئے تدفین ان کے آبائی قبرستان میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے نواب اکبر بگٹی کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لیئے ذرائع ابلاغ کی ایک ٹیم کو حکومت ڈیرہ بگٹی لے جا رہی ہے۔

نواب اکبر بگٹی کے بیٹے طلال بگٹی نے سرکاری ہیلی کاپٹروں میں بیٹھ کر ڈیر بگٹی جانے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے وہ یہ گوارا نہیں کرسکتے کہ جن ہیلی کاپٹروں سے نواب اکبر بگٹی پر بمباری کی جاتی رہی ہو وہ ان ہی میں بیٹھ کر ان کے جنازے میں شرکت کے لیئے جائیں۔

نواب اکبر بگٹی کے داماد سینیٹر شاہد بگٹی نے کہا کہ جب تک میت ورثاء کے حوالے نہیں کی جاتی وہ اس بات پر یقین نہیں کریں گے کہ حکومت نے نواب اکبر بگٹی کو ہی دفن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی، اخلاقی اور انسانیت کے حوالے سے ورثاء کا یہ حق ہے کہ میت ان کے حوالے کی جائے اور پھر وہ اس بارے میں فیصلہ کریں گے کہ کہاں ان کی تدفین کی جائے۔

جمعرات کی رات کو پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے کہا تھا کہ جرگے کے فیصلے کے تحت نواب اکبر خان بگٹی کو ڈیرہ بگٹی میں ہی دفن کیا جائے گا۔

نواب اکبر بگٹی کی لاش کو جمعرات کو کوہلو میں اس غار سے نکالا تھا جہاں وہ سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے بی بی سی اردو سروس کو بتایا تھا کہ لاش ایک بڑے پتھر تلے دبی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لاش کی حالت بہت خراب تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ غار سے ابھی مزید لاشیں نکالنے کا کام ہو رہا ہے۔

جمعہ کو حزب اختلاف کی جماعتوں نے نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت پر ملک گیر ہڑتال کے اپیل کر رکھی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد