بی بی سی نامہ نگار کے بھائی کا قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے بی بی سی اردو سروس کے نامہ نگار دلاور خان وزیر کے چھوٹے بھائی تیمور خان کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ بدھ کی صبح جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کے مضافات میں کڑی کوٹ کے علاقے میں پیش آیا۔ پندرہ سالہ تیمور خان وزیر زیر تعلیم تھے۔ ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس قتل کی وجہ ابھی واضح نہیں تاہم انہوں نے کسی خاندانی یا قبائلی دشمنی سے بھی انکار کیا ہے۔ اس سے قبل دلاور خان وزیر کو بھی دھمکیاں ملی تھیں اور ان کے مکان کے پاس بم دھماکہ بھی کیا گیا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔ ان ہی حالات کی وجہ سے انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ دیگر مقامی صحافیوں کی طرح وانا سے نقل مکانی کر لی تھی۔ افغانستان کے ساتھ سرحد سے ملحق جنوبی وزیرستان میں گزشتہ کئی برسوں سے مقامی لوگوں کے مطابق ’ٹارگٹ کلنگ‘ کا ایک سلسلہ بھی چل رہا ہے۔ اس دوران کئی اہم سرکردہ قبائلی شخصیات کو مارا جا چکا ہے۔ یہ سلسلہ حکومت کی جانب سے علاقے میں روپوش القاعدہ اور طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے ہوا ہے۔ کئی حلقوں کا حکومت پر الزام ہے کہ اس آپریشن کے آغاز کے بعد سے اس علاقے میں سرکاری رٹ تقریباً ختم ہوگئی ہے۔ تاہم حکومت کا موقف ہے کہ مقامی قبائل کے ساتھ امن معاہدوں کے بعد جنوبی وزیرستان میں امن و عامہ کی صورتحال اب قدرے بہتر ہے۔ | اسی بارے میں شمالی وزیرستان: دو فوجی ہلاک27 July, 2006 | پاکستان جرگے کی ’طالبان‘ سے دوسری ملاقات30 July, 2006 | پاکستان ’افغانستان میں جہاد جاری رہے گا‘16 August, 2006 | پاکستان وزیرستان میں قبائیل میں لڑائی25 August, 2006 | پاکستان وزیرستان: دس قیدی رہا26 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||