وزیرستان: دس قیدی رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں پولٹیکل انتظامیہ نے مزید دس قیدیوں کو رہا کرکے گرینڈ جرگے کے حوالے کردیا ہے۔ ان افراد کو پاکستانی فوج نےایک کارروائی کے دوران میرانشاہ کے مضافاتی علاقے دتہ خیل اور شوال سے گرفتار کیا تھا۔ یہ رہائی مقامی طالبان کی طرف سے فائربندی میں پندرہ دن کی توسیع کے اعلان کے بعد عمل میں آئی۔ طالبان کے اعلان کے بعد گرینڈ جرگے نے طالبان کے دس ساتھیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ گرینڈ جرگہ ایک مہینے سے زیاد عرصہ میں ایک سو سے زیادہ قیدیوں کو رہا کرچکا ہے اور کئی چیک پوسٹوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے لیکن طالبان کی جانب صرف فائربندی کے اعلانات کو حکومت ایک بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔ | اسی بارے میں وزیرستان: جنگ بندی میں توسیع25 August, 2006 | پاکستان وزیرستان میں قبائیل میں لڑائی25 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||