BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 August, 2006, 08:41 GMT 13:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنرل زاہد علی اکبر کے وارنٹ جاری

قومی احتساب بیورو کی جانب سے زاہد علی اکبر کے خلاف بدعنوانی کا ایک مقدمہ دائر کیا گیا تھا
سنیچر کو لاہور کی ایک احتساب عدالت نے واپڈا کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) زاہد علی اکبر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

یکم اگست کو احتساب عدالت نے انہیں ان کے خلاف دائر کیےگئے ایک ریفرنس میں انہیں پانچ اگست کو عدالت میں طلب کیا تھا لیکن وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

لاہور میں احتساب عدالت کے جج شفقات احمد ساجد کی عدالت میں قومی احتساب بیورو کی جانب سے زاہد علی اکبر کے خلاف بدعنوانی کا ایک مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

ریفرنس میں الزام لگایا گیا ہے کہ زاہد علی اکبر نے انیس سو ستاسی سے انیس سو بانوے تک جب وہ چیئرمین واپڈا اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تھے تو وہ کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث رہے۔

احتساب بیورو (نیب) کے مطابق ان کے خلاف جو شواہد اکھٹے کیئے گئے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ زاہد علی اکبر کے ستتر بینک کھاتوں میں سترہ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے جمع ہیں۔

یہ بینک کھاتے یا تو زاہد علی اکبر کے اپنے نام یا ان کے قریبی رشتہ داروں یا ان کی مختلف بزنس کمپنیوں کے نام ہیں۔

ان کے علاوہ زاہد علی اکبر نے انیس سو تراسی سے انیس سو اٹھانوے تک سات لاکھ چھ ہزار دو سو ڈالر جو چھالیس روپے فی ڈالر کی قیمت سے تین کروڑ چوبیس لاکھ روپے بنتے ہیں ملک سے باہر منتقل کیئے۔

احتساب بیورو کے مطابق یہ اثاثے ان کے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔
اس کے علاوہ احتساب بیورو نے اس ریفرنس میں یہ بھی تحریر کیا ہے کہ ’ملزم‘ کا رہن سہن بھی ان کے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا۔

اگر زاہد علی اکبر احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے تو احتساب قانون کے تحت عدالت ان کو دانستہ روپوشی کے الزام میں سزا سناکر یہ ریفرنس داخل دفتر کرسکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد