کشمیر: مسلم کانفرنس کی برتری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم کانفرنس نے واضح برتری حاصل کر لی ہے اور نئی حکومت بھی اب مسلم کانفرنس ہی بنائے گی۔ مسلم کانفنرس کی پالیمانی پارٹی نے جماعت کے سربراہ سردار عتیتق احمد خان کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیئے نامزد کیا ہے جس پر چوبیس جولائی کو انتخاب ہوں گے۔ گیارہ جولائی کو ہونے والے انتخابات میں برتری حاصل کرنے والی حکمران جماعت مسلم کانفرنس نے سنیچر کے روز آٹھ مخصوص نشتوں میں سے سات نشتیں حاصل کرکے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کی ہے اور اس طرح انچاس کے ایوان میں مسلم کانفرنس کی نشتوں کی تعداد اکتیس ہوگئی ہے۔ جن آٹھ مخصوص نشتوں پر آج انتخاب ہوئے ان میں پانچ خواتین کے لیئے مختص ہیں جبکہ علما و مشائخ ، ٹیکنوکریٹ اور پاکستان سے باہر رہنے والے کشمیریوں کے لیئے ایک ایک نشت مختص ہے۔ حکمران جماعت مسلم کانفرنس نے خواتین کی پانچ نشتوں میں سے چار نشتیس حاصل کیں جبکہ بقیہ تین مخصوص نشتیں بھی حکمران جماعت مسلم کانفرنس نے ہی جیتیں جبکہ ایک نشت سب سے بڑی حزب مخالف کی جماعت بے نطیر بھٹو کی پیپلز پارٹی کو حاصل ہوئی ۔ کشمیر کے اس علاقے کی قانون ساز اسمبلی کی کل نشتوں کی تعداد انچاس ہے جن میں اکتالیس نشتوں پر براہ راست بالغ رائے دہی کے ذریعے انتخاب ہوتا ہے اور یہ اراکین اسمبلی بعد میں آٹھ مخصوص نشتوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ قانون ساز اسمبلی کی اکتالیس نشتوں پر گیارہ جولائی کو انتخاب ہوئے تھے ۔ان انت
ان انتخابات میں جیتنے والے چھ آزاد امیدواروں میں سے تین نے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی اور اس طرح مسلم کانفرنس کی نشتوں کی تعداد پہلے ہی چوبیس ہوگئی تھی۔ حکمران جماعت کو حکومت بنانے کے لیئے پچیس اراکین درکار تھے۔ ان انتخابات میں بے نظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی کل نو نشتیں حاصل کرکے حزب مخالف کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے ۔ حکومت مخالف جماعتوں نے انتخابات کے نتائج کو یہ کہہ کر مسترد کیا ہے کہ پاکستان کی مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے مسلم کانفرنس کو کامیاب کرانے کے لیئے کھل کر اور وسیع پیمانے پر دھاندلی کی ہے۔ | اسی بارے میں نئی حکومت پچیس جولائی تک14 July, 2006 | پاکستان کشمیر: مسلم کانفرنس کی کامیابی13 July, 2006 | پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار گرفتار13 July, 2006 | پاکستان پاکستان: کشمیر میں انتخابات10 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||