BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 July, 2006, 14:36 GMT 19:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پیپلز پارٹی کے امیدوار گرفتار

 کشمیر انتخابات
کشمیر انتخابات میں حکمران جماعت، مسلم کانفرنس زیادہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریڑی جنرل چوہدری یاسین کو گیارہ جولائی کے انتخابات کے موقع پر انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے الزام میں گرفتار لیا گیا ہے۔

چوہدری یاسین گیارہ جولائی کے انتخابات میں اپنے مدمقابل مسلم کانفرنس کے امیدوار ہار گئے تھے ۔

منگل کو اکتالیس نشتوں پر ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت مسلم کانفرنس نے برتری حاصل کی جبکہ آٹھ مخصوص نشتوں انتخاب منتخب ممبران بعد میں کریں گے۔

حکمران جماعت مسلم کانفرنس کے حکومت بنانے کے امکانات روشن ہیں ۔

پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی پولیس نے اسلام آباد کی پولیس کے تعاون سے چوہدری یاسین کو بدھ کے روز اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا اور ان کو وہاں کی ایک عدالت میں پیش کرکے ٹرانزٹ ریمانڈ لے کر انکے آبائی قصبے کوٹلی لے آئی۔
چوہدری یاسین پر الزام ہے کہ گیارہ جولائی کو قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر ضلع کوٹلی میں وہ اپنے حلقہ انتخاب میں ایک پولنگ سٹیشن کے اندر زبردستی داخل ہوئے اور وہاں پر ہنگامہ آرائی کی بیلٹ پیپرز پھاڑے اور پولنگ عملے کو زد کوب کیا ۔

لیکن چوہدری یاسین نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی اور جوابی الزام عائد کیا کہ ان کو ہرانے کے لیئے وسیع پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کو بے نظیر بھٹو کی حمایت کرنے کی سزا دی جارہی ہے ۔

چوہدری یاسین ضلع کوٹلی میں چڑھوئی کے علاقے سے انتخاب میں حصہ لے رہے تھے لیکن وہ اپنے مدمقابل مسلم کانفرنس کے امیدوار سے ہار گئے ۔

گیارہ جولائی کو قانون ساز اسمبلی کی اکتالیس نشتوں پر ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت مسلم کانفرنس نے بیس نشتیس حاصل کر کے برتری حاصل کی اور ایک نشت پر دوبارہ انتخاب ہوگا۔

حکومت مخالف جماعتوں میں

حکمران جماعت کی برتری
 گیارہ جولائی کو قانون ساز اسمبلی کی اکتالیس نشتوں پر ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت مسلم کانفرنس نے بیس نشتیس حاصل کر کے برتری حاصل کر لی ہے۔
پیپلز پارٹی نے سات نشتیں اور پیپلز مسلم لیگ نے چار نشتیں اور چھ آزاد امیدوار بھی منتخب ہوئے ہیں۔ متحدہ قومی مومنٹ نے بھی دو نشتیں حاصل کیں اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کو ایک سیٹ ملی ہے۔

قانون ساز اسبلی کی آٹھ مخصوص نشستوں کا انتخاب منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی کریں گے۔

حکمران جماعت مسلم کانفرنس کو حکومت بنانے کے لیئے پچیس نشستیں درکار ہیں اور اس کو آٹھ مخصوص نشتوں میں سے چھ نشتیں حاصل ہوجائیں گی اور اس طرح مسلم کانفرنس کی چھبیس نشتیں ہوجائیں گی اور یوں مسلم کانفرنس کے حکومت بنانے کے امکانات واضع ہیں۔

حکومت مخالف جماعتوں بے نظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے حکمران جماعت مسلم کانفرنس کی کھل کر حمایت کی۔

اسی بارے میں
کشمیر: ووٹوں کی گنتی جاری
10 July, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد