BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 July, 2006, 04:41 GMT 09:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حملوں سےحزب اللہ کی حمایت میں اضافہ ہوا‘
 غنویٰ بھٹو
پاکستان پیلز پارٹی ( شہید بھٹو) کی لبنانی نژاد سربراہ غنویٰ بھٹو کے لبنان میں قیام پذیر ہیں۔
پاکستان پیلز پارٹی( شہید بھٹو) کی سربراہ غنویٰ بھٹو نے لبنان کے جنوبی شہر طرابلس سے بی بی سی اردو کو بتایا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں سے حزب اللہ کی حمایت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ طرابلس میں حالات زیادہ خراب نہیں ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے طرابلس پر زیادہ حملے نہیں کیے ہیں۔

غنویٰ بھٹو نے کہا کہ اسرائیل ایسے علاقوں میں حملہ کرتا ہے جہاں لوگ حزب اللہ کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کے خیال میں اسرائیل لوگوں کو حزب اللہ کی حمایت کرنے پر سزا دے رہا ہے۔

غنویٰ بھٹو کے مطابق اسرائیلی طیارے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

حزب اللہ کی حمایت کرتے ہوئے غنویٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کو اغوا صرف اپنے قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے چھڑانے کے لیے کیا تھا۔

انہوں نے کہا لبنان کے لوگوں کے لیے یہ تیسرا موقع ہے جب اسرائیل نے ان کے ملک پر حملہ کیا ہے۔غنویٰ بھٹو کہتی ہیں کہ لبنان میں اسرائیل کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے اور لوگوں اسرائیل کے ساتھ لڑنے کے لیے آمادہ نظر آتے ہیں۔

اسرائیل لبنانیوں کے ساتھ جو کر رہا ہے اس میں کچھ نہیں ہے ۔ لبنانی پہلے بھی اسرائیل کی فضائی اور زمینی حملے براداشت کر چکے ہیں۔ ان حملوں سے نہ مسائل پہلے حل ہو ئے تھے نہ اب ہوں گے۔

غنویٰ بھٹو کے مطابق اسرائیلی حملوں میں تین سو سے زیادہ مرنے والوں میں حزب اللہ کے صرف چند لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

بیروت سے پانچ لاکھ لوگ ہجرت کر کے چلے گئے ہیں لیکن اب بھی بہت سارے لوگ شہر میں موجود ہیں۔لبنانی ایک دوسرے کی دل کھول کر مدد کر رہے ہیں ان میں مزاحمت کا جذبہ پایا جاتا ہے۔

غنویٰ بھٹو نے کہا کہ لبنان کی آبادی کی اکثریت حزب اللہ کی حمایت کر رہی ہے کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ حزب اللہ ان کی لڑائی لڑ رہی ہے۔ حزب اللہ کے حمایتیوں میں صرف شیعہ ہی بلکہ سنی اور عیسائی بھی شامل ہو گئے ہیں اور اس سے حزب اللہ کی حزب اللہ کی سیاسی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد