بلوچ گرفتاریوں پر قائدین کی مذمت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچ قوم پرست جماعتوں کے قائدین نے مبینہ طور پر خفینہ ایجنسیوں کے ہاتھوں بلوچوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان گرفتاریوں کے خلاف آئے روز کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جاتے ہیں لیکن کوئی سنوائی نہیں ہو رہی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد اور سابق وزیرا علی بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے ایک لیڈر سابق سینیٹر ثنا بلوچ کے دو بھائیوں کو گزشتہ روز کوئٹہ کے عسکری پارک کے قریب نا معلوم افراد نے اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثنا بلوچ کے دونوں بھائیوں سمیع اللہ اور عبیداللہ کا سیاست سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں کوئی بھی حکومت کی غلط کاریوں کی نشاندہی کرے تو اسے اٹھالیا جاتا ہے۔ ادھر لندن سے ثناء بلوچ نے کہا ہے پہلے مریوں کو اٹھایا گیا پھر بگٹیوں کا نمبر تھا اور اب اس ملک میں ہر بلوچ کو اٹھایا جا رہا ہے۔
بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کچکول علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اعلی عدالتوں کو اس بارے میں از خود نوٹس لینا چاہیے اور غیر قانونی طور پر زیر حراست افراد کو یا تو منظرعام پر لایا جا ئے یا انھیں رہا کیا جائے۔ گزشتہ دنوں مری قبیلے کے ایک نوجوان جمند خان نے بازیابی کے بعد کوئٹہ پریس کلب میں کہا تھا کہ ان پر تشدد کیا گیا ہے۔ یاد رہے نواب اکبر بگٹی کے بھتیجے مرتضی بگٹی اور آغا شاہد بگٹی کے بھائی اور بھانجے کو اسی طرح اٹھایا گیا ہے۔ اس سے پہلے منیر مینگل غفار لانگوں علی اصغر بنگلزیی حافظ سعید گہرام صالح اور کئی دیگر لوگوں کو اٹھایا گیا ہے جن میں سے اکثر کا کچھ پتہ نہیں ہے کہ وھ کہاں ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ بم دھماکوں اور راکٹ باری کے واقعات کے حوالے سے مطلوب افراد کو اٹھایا جاتا ہے جن سے تفتیش کے بعد بے گناہ لوگوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کل رات شاہد بگٹی اور ہمایوں مری کی رہائش گاہوں کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ہے ۔شاہد بگٹی نے اس بارے میں کہا ہے کہ یہ حکومت کی چال نظر آتی ہے۔ | اسی بارے میں تاریخ: پاکستان میں سیاسی گمشدگیاں01 July, 2006 | پاکستان لاپتہ پاکستانی، براہِ راست ویب کاسٹ03 July, 2006 | پاکستان بی این پی کے رہنما چھ روز سے لاپتہ03 July, 2006 | پاکستان ’ایجنسیوں کا کام قانوناً ممکن نہیں‘03 July, 2006 | پاکستان صحافی کی گمشدگی: تشویش 12 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||