وہ کہاں گئے؟ کون بتائے گا؟ پیچھے رہ جانے والوں کو قرار کیسے آئے؟ ایسے سینکڑوں لاپتہ پاکستانیوں کے بارے میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے۔ اسلام آباد سے براہِ راست ویب کاسٹ کیے جانے والے اس پروگرام میں متاثرہ خاندانوں کے علاوہ وفاقی حکومت کے نمائندے، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی اور انسانی حقوق کمیشن کے ڈائریکٹر آئی اے رحمان بھی شرکت کر رہے ہیں جبکہ امریکی شہری صفدر سرکی کی اہلیہ امریکہ سے ٹیلی فون کے ذریعے براہ راست پروگرام میں شریک ہوں گی۔ اب یہ پروگرام لائیو ہے۔ یہ ویب کاسٹ پروگرام کے بعد ویڈیو آن ڈیمانڈ کی شکل میں بھی موجود ہوگی۔ |