سپن بولدک میں دھماکہ، چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے سرحدی قصبے سپین بولدک کی ویش منڈی میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ تربوزوں سے لدی ایک گدھا گاڑی میں ہوا۔ دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔ ویش منڈی پاک افغان سرحد کے قریب واقع ہے اور یہاں افغانیوں کے ساتھ ساتھ چمن کے رہائشی بھی کاروبار کرتے ہیں۔ سات زخمیوں کو چمن کے ایک نجی ہسپتال لایا گیا ہے۔ اس ہسپتال کے ایک اہلکار عصمت اللہ نے بتایا کہ ان کے پاس لائے گئے زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ اب تک کسی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال عید کے موقع پر سپین بولدک میں دھماکے سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے جبکہ اس سال مارچ میں نورزئی قبیلے کے چودہ افراد کو افغانستان میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں پاکستانیوں کی لاشیں دفنا دی گئیں23 March, 2006 | پاکستان افغانستان: دھماکہ، دو ہلاک04 October, 2005 | پاکستان سپین بولدک: پانچ فوجی ہلاک24 May, 2005 | پاکستان چمن خود کش حملہ، تین زخمی24 July, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||