BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 June, 2006, 12:08 GMT 17:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہم کیس کریں گے: سٹیل مِلز مزدور

سٹیل ملز
’نجکاری انتہائی ضروری ہے تو پھر ملازمین اس کی نیلامی میں ضرور حصہ لیں گے‘
پاکستان سٹیل ملز ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے مِل کی نجکاری کے بارے میں وہ قومی احتساب بیورو میں ریفرنس دائر کریں گے۔

کراچی میں اتوار کے روز پاکستان سٹیل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے کنوینر شمشاد قریشی، محمد محسن اور دیگر ارکان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہیں سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے جس سے تعین ہوگا کہ کون غیر قانونی اور غیر آئینی نجکاری میں ملوث رہا ہے اس کے بعد ان افرار کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سٹیل ملز کی نجکاری میں ’بدعنوانی اور نااہلی‘ ثابت ہونے پر سربراہ پاکستان سٹیل سمیت تمام ذمہ داران کو فوری طور پر نہ صرف برطرف کیا جائے بلکہ قومی وسائل کے بے دریغ استعمال اور غیر پیداواری اخراجات کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں۔

انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے جس بنچ نے سٹیل ملز کی نجکاری کو کالعدم قرار دیا ہے وہ ہی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرے اور اس کا سربراہ اسی بنچ کے کسی معزز جج کو مقرر کیا جائے۔

سٹیل ملز کے مزدور رہنماؤں نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن اور پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو بنیاد بنا کر عدالت سے رجوع کریں اور ان اداروں کی نجکاری کا ازسر نو جائزہ لینے کی استدعا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ قومی ادارے کی نجکاری کے لیئے مشترکہ مفادات کی کونسل کی منظوری لازمی ہے جس کے بغیر نجکاری غیر آئینی ہے۔

ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے بتایا کہ سٹیل ملز کی نجکاری کی ہر سطح پر مخالفت کی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر قومی مفادات کے تحت اس کی نجکاری انتہائی ضروری ہے تو پھر ملازمین اس کی نیلامی میں ضرور حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور نجکاری کمیشن نے ملی بھگت کرکے ان کو اس حق سے محروم رکھا تھا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجکاری کے خلاف جدوجہد کے دوران ملازمین کے رہنماؤں پر درج مقدمات اور شوکاز نوٹس واپس لیئے جائیں۔

اسی بارے میں
پیکو عارف حبیب کے سپرد
20 June, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد