BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 June, 2006, 17:41 GMT 22:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحد: زرقاوی کے لیے دعائے مغفرت

معصب الزرقاوی
ایوان میں موجود تمام اراکین اسمبلی نے طور پر ابو معصب الزرقاوی کے مغفرت کےلیے دعا میں شرکت کی
امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں عراق میں ہلاک ہونے والے القاعدہ کے اہم رہنما ابو معصب الزرقاوی کے لیے صوبہ سرحد کی اسمبلی میں دعائے مغفرت کی گئی ہے۔


بدھ کے روز بجٹ اجلاس میں چائے کے وقفے کے بعد ایک نکتۂ اعتراض پر بات کرتے ہوئِے متحدہ مجلس عمل سے تعلق رکھنے والی رکن اسمبلی صابرہ شاکر نے عراق میں القاعدہ کے رہنما ابو معصب الزرقاوی کی امریکی فضائی حملے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے سپیکر سے استدعا کی کہ ایوان میں القاعدہ کے رہنما کی مغفرت کےلیے دعا کی جائے جس پر سپیکر نے صوبائی وزیر زراعت قاری محمود کو دعا پڑھانے کو کہا۔

اس موقع پر ایوان میں موجود تمام اراکین اسمبلی نے طور پر ابو معصب الزرقاوی کے مغفرت کےلیے دعا میں شرکت کی۔

ادھر بدھ کے روز پشاور میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی علاقوں کے لیے سیکرٹری سکیورٹی صاحبزادہ سکندر قیوم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ چھ ماہ کی مسلسل کوششوں کے باوجود حکومت قبائلی صحافی حیات اللہ کو زندہ بازیاب کرانے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ حیات اللہ کے کیس کے لیے مقرر عدالتی انکوائری کل سے شروع ہو رہی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ افراد کوپہلے ہی طلب کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے اس بات کو سختی سے مسترد کیا کہ قبائلی صحافی کے قتل کی تحقیقات کے لیے جو انکوائریاں مقرر کی گئی ہیں ان پر حکومت اثر انداز ہوگی۔

باڑہ کے محاصرے کا اختتام
 باڑہ بازار کا محاصرہ مشروط طورپر تو ختم کردیا گیا ہے تاہم حالات اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوسکتے جب تک مطلوبہ افراد اپنے اپ کو انتظامیہ کے حوالے نہیں کرتے
سیکرٹری فاٹا سکیورٹی

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی علاقوں میں ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں کوئی انکوائری کرائی جاری ہے حالانکہ آئین میں اس کی گنجائش نہیں کیونکہ ان نیم خودمختار علاقوں کے اپنے قوانین ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا حیات اللہ کے قتل کی چھان بین کے سلسلے میں گورنر کی جانب سے جو تین انکوائریاں مقرر کی گئی ہیں وہ آزادانہ ہوں گی اور کیا وہ ملک کی حساس ایجنسیوں سے تحقیقات کراسکیں گی جیسا کہ حیات اللہ کے اہل خانہ کا جانب سے اس سلسلے میں خدشات کا اظہار کیا گیا ہے،

سیکرٹری فاٹا سکیورٹی نےیقین دلایا کہ تمام انکوائریاں مکمل طور پر آزادانہ ہونگی۔

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سکندر قیوم نے کہا کہ باڑہ بازار کا محاصرہ مشروط طورپر تو ختم کردیا گیا ہے تاہم حالات اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوسکتے جب تک مطلوبہ افراد اپنے اپ کو انتظامیہ کے حوالے نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں غیر ملکی عناصرملوث ہیں تاہم حکومت وہاں پر ’طالبنائیزئشن‘ یا کسی کو اپنا راج قائم کرنے کا اجازت نہیں دے گی بلکہ ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

کرم ایجنسی میں قبائل کے مابین لڑائی کے حوالے سے سیکرٹری سکیورٹی نے بتایا کہ دو روزہ لڑائی میں 14 افراد ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوئے ہیں تاہم اب وہاں حکومت نے جنگ بندی کردی ہے اور جرگے کے ذریعے سے وہاں پر امن قائم کردیا گیاہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد