فضائی حادثے میں چار فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بنوں سے شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میران شاہ جاتے ہوئے بارانی ڈیم میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر پر سات فوجی سوار تھے جن میں سے چار کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے اور ان کی لاشیں بھی بازیاب کرلی گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے ہلاک ہونے والوں کے نام کی نشاندھی کر دی ہے جن میں کپٹن فیصل، کیپٹن شمس، سپاہی الطاف اور سپاہی اکرام شامل ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے ڈی پی او محمد اقبال خٹک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں تین فوجیوں کو زندہ بچا لیا گیا ہے لاپتہ چار فوجیوں میں سے ایک سپاہی اور فیصل نامی ایک کیپٹن کی لاش ابتدامیں ہی ڈھونڈ لی گئی تھیں۔ اقبال خٹک کا کہنا تھا کہ جس ڈیم میں ہیلی کاپٹر گرا وہاں مٹی زیادہ ہے اور فوج کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور سویلین انتظامیہ کے ساتھ بقیہ دو افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔ ادھر بدھ کو ہی شمالی وزیرستان کے علاقے کجھوری میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں کرّم ملیشیا کے تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق کرّم ملیشیا کے یہ اہلکار میران شاہ سے بنوں جانے والے ایک فوجی قافلے کی حفاظت کے لیئے کجھوری کے علاقے میں گشت پر تھے کہ ان کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں تین اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں وزیرستان: فوجی حملےمیں18 ہلاک10 June, 2006 | پاکستان وزیرستان: سات فوجی ہلاک، 26 فوجی زخمی20 April, 2006 | پاکستان ’فوج نے ہسپتال دھماکے سےاڑایا‘14 March, 2006 | پاکستان میران شاہ: لڑائی کیوں اور کیسے؟05 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||