BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 June, 2006, 18:28 GMT 23:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حیات اللہ قتل کی تحقیقات کا حکم

مقتول صحافی حیات اللہ
حیات اللہ کے قتل کے بعد حکومت کی طرف سے کوئی واضع قدم نہیں اٹھایا گیا
گورنر سرحد لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ علی محمد جان نے قبائلی صحافی حیات اللہ کی موت کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اس بات کا اعلان کسی باضابطہ سرکاری اعلامیے میں نہیں بلکہ گورنر سرحد کی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں اطلاعات کے وزیر مملکت طارق عظیم کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات کے بارے میں جاری کی گئی دو پیراگراف کی ایک خبر کے اختتامی کلمات میں بتائی گئی ہے۔

نوجوان صحافی حیات اللہ کی پُراسرار موت کی چوبیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود حکومت کی جانب سے کسی باضابطہ تحقیقات کے اعلان کے سامنے نہ آنے پر صحافتی حلقوں میں حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حکومت نے اب تک صحافی کے لواحقین کے لیئے کسی معاوضے کا بھی اعلان نہیں کیا ہے۔

تاہم اسلام آباد کی ملاقات سے متعلق اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کی مفصل تحقیقات کے لیئے ایک اعلی سطح کی انکوئری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ساتھ میں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے سفارشات پیش کی جائیں۔

البتہ اس مبہم سے اعلان سے واضع نہیں کہ یہ تحقیقات کون اور کیسے کرے گا اور کس کے خلاف سفارشات دے گا؟

گورنر ہاؤس پشاور سے روزانہ یوں تو درجنوں ہینڈ آوٹس جاری کیئے جاتے ہیں لیکن معلوم نہیں کہ کیوں تحقیقات کی خبر کو زیادہ اہمیت نہیں دی گئی اور اس کا الگ بیان میں باضابطہ اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
صحافی حیات اللہ کا قتل
16 June, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد