دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہیں: پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان حکومت نے پیر کے روز اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ لاٹری کے دھوکے میں نہ آئیں اور اس طرح کے یورپ اور دیگر علاقوں میں قائم نو سرباز کمپنیوں سے دور رہیں۔ پیر کے روز دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انہیں کئی شہریوں سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ’لاٹری کمپنیاں، جوکہ یورپ اور ہرجگہ قائم ہیں وہ لوگوں کو مطلع کرتی ہیں کہ ان کا لاٹری میں ہزاروں ڈالر کا انعام نکلا ہے اور رقم لینے کے لیے پہلے چند ہزار ڈالر انشورنس چارجز ادا کریں۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق متعلقہ نوسرباز کمپنیاں جن شہریوں سے رقم وصول کرلیتی ہیں پھر انہیں نہ رقم ملتی ہے اور نہ ہی انہیں کوئی جواب ملتا ہے۔ حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اس طرح کی کمپنیوں کے ڈاک کے ذریعے ملنے والے خط یا ای میل وغیرہ پر بھیجے گئے پیغامات اور اشتہارات سے خبردار رہیں۔ پاکستان حکومت نے یہ تو نہیں بتایا کہ تا حال کتنے پاکستانی جعلی لاٹری کا شکار ہوئے اور کتنی رقم ضائع کرچکے ہیں لیکن ان کے بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ عام طور پر دفتر خارجہ ایسے معاملات سے دور رہتا ہے لیکن اس طرح کا بیان جاری کرکے اپنے شہریوں کو خبردار کرنے سے محسوس ہوتا ہے کہ جعلی لاٹری والوں کی لوٹ مار سے لُٹنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ | اسی بارے میں بھیس بدلتا فراڈیا12 October, 2003 | آس پاس محبت کی تلاش میں انٹرنیٹ دھوکے19 November, 2005 | نیٹ سائنس برازیل: ہیکنگ کا عالمی’چیمپیئن‘15 September, 2004 | نیٹ سائنس کس قیامت کے یہ نامے!02.08.2002 | صفحۂ اول بش: تجارتی فراڈ قبول نہیں10.07.2002 | صفحۂ اول ساؤتھ افریقہ: قانونی تاریخ کاانوکھا کیس 11 June, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||