BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 June, 2006, 17:58 GMT 22:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی گڈز ٹرانسپورٹر ہڑتال پر

سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کو رد کیا ہے
کراچی میں بھاری گاڑیوں کی آمد پر پابندی کے خلاف بندرگاہ سمیت شہر کے صنعتی علاقوں اور بازاروں میں سامان کی ترسیل کرنے والے ٹرانسپورٹروں نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کردی ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹروں کی وجہ سے بندرگاہ پر معمول کا کام متاثر ہو رہا ہے۔ کراچی انتظامیہ نے کراچی بندرگاہ، پورٹ قاسم، سائیٹ ایریا، لانڈھی اور کورنگی سمیت کئی علاقوں میں بھاری گاڑیوں کی آمد پر صبح پانچ بجے سے رات گیارہ بجے تک پابندی عائد کردی ہے۔

کراچی گڈز کیریئر ایسو سی ایشن کے رہنما حاجی محمد اسحاق، ملک احمد خان اور دیگر کارکنان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی سے روزانہ اندرون ملک دو لاکھ ٹن خوراک، ادویات، صنعت، زرعی اور دیگرسامان ترسیل کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری حکومت کی پابندی سے اندرون ملک سامان کی ترسیل مکمل طور معطل ہوگئی ہے، کیونکہ کراچی کے تمام کارخانوں اور گوداموں میں ایکسائز اور کسٹم عملہ صرف دن کے اوقات میں کام کرتا ہے۔ اس طرح اندرون ملک سے ایکسپورٹ ہونے والا سامان بروقت پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر نہ پہنچنے کی وجہ سے پاکستان کی ایکسپورٹ متاثر ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کی مرکزی اناج مارکیٹ جوڑیا بازار اور تمام ہول سیل مارکیٹیں شام سات بجے بند ہوجاتی ہیں۔ ’ کراچی میں کون سے مارکیٹ یا گودام رات گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک کھلی ہوتی ہے جہاں سے مال لوڈ کرکے اندرون ملک لے جائیں گے‘۔

دوسری جانب سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کو رد کیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی ہڑتال نہیں ہے صرف کچھ لوگوں نے گاڑیاں بند کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہر میں بھاری ٹریفک کی آمد مکمل طور پر بند نہیں کی ہے صرف جن شاہراہوں پر ترقیاتی کام ہورہے ہیں ان پر ہیوی ٹرئفک کی آمد بند کروائی ہے تاکہ کام متاثر نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں، بس کچھ لوگ اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد