تعمیر نو میں پانچ سال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی میں مقررہ تین سال کے بجائے پانچ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ جبکہ آئندہ وقت میں پانچ ارب روپے کی کمی کا سامنا بھی ہوگا۔ ارتھ کوئیک ری ہیبلیٹیشن اینڈ ری کنسٹرکشن اتھارٹی کے وائس چیرمین لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد نے کراچی میں منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت کےایک سروے کے مطابق زلزلے میں چھ لاکھ گھر تباہ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ہونے والے سروے میں چار لاکھ گھروں کی نشاندہی ہوئی تھی۔ انہوں نے تعمیرات نو میں درپیش مشکلات کے بارے میں بتایا کہ آنے والے دنوں میں مون سون کی بارشیں ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر بارشیں زیادہ ہوئیں تو ہمارے لیئے مصیبت بن جائے گی کیونکہ اس علاقے میں تھوڑی سیی بارش سے بھی تودے گرنے لگتے ہیں اور سڑک بند ہوجاتی ہے، جتنا تعمیراتی مٹیریل آگے پہنچانے میں دیر ہوگی وقت اور لاگت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ تعمیر نو میں پانچ ارب روپے کی کمی کا سامنا ہوگا ، اس کے لیئے ہم ماہ جولائی میں کراچی میں ایک اسپانسرز کانفرنس منعقد کرنا چاہ رہے ہیں۔ تاکہ جو مقامی اسپانسرز ہیں ان سے مدد لی جائے۔ ارتھ کوئیک ری ہیبلیٹیشن اینڈ ری کنسٹرکشن اتھارٹی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ تعمیر نو میں تربیت یافتہ عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تعمیر نو میں استعمال ہونے والےتعمیراتی سامان پر حکومت ٹیکس معاف کر دے مگر اس میں ہم کامیاب نہیں ہوئے ہیں اس کے لیئے ایک اور کوشش کی جائے گی اس سے تعمیری سامان کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں جنرل ندیم احمد نے بتایا کہ حکومت مساجد اور مدارس کے لیئے فنڈ فراہم نہیں کر رہی ہے۔ اس طرح مدارس حکومت کی ذمہ داری نہیں تھے اس لیئے ہم اس پر توجہ نہیں دے رہے ہیں، جہاں یہ موجود تھے وہاں وہ ہی لوگ پھر سے بنا رہے ہیں۔ ارتھ کوئیک ری ہیبلیٹیشن اینڈ ری کنسٹرکشن اتھارٹی کے نائب چیئرمین نے تعمیر نو میں غیر سکاری تنظیموں کے کردار کے بارے میں بتایا کہ تعمیر نو میں ان کا کام محدود ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں دیئے گئے اس بیان کوکہ ایک لاکھ لوگ آنے والی سردیوں میں بھی خیموں میں رہیں گے رد کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب اور ترکی تیارشدہ ’ھٹس‘ فراہم کر رہے ہیں جن میں دس سے پندرہ فیصد لوگ منتقل کردیئے جائیں گے۔ ہو سکتا ہے بیس پچیس ہزار لوگ پھر بھی خیموں میں ہی رہیں۔ | اسی بارے میں ایک لاکھ متاثرین واپس،57 کیمپ بند08 May, 2006 | پاکستان جماعت الدعوۃ کے حق میں مظاہرہ09 May, 2006 | پاکستان بحرالکاہل ممالک میں سونامی ٹیسٹ17 May, 2006 | آس پاس زلزلہ: اقوام متحدہ کا امدادی پروگرام 17 May, 2006 | پاکستان تعمیر نو کی نگرانی کا نیا نظام23 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||