’میثاق جمہوریت ایک سنگِ میل‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق ایم این اے احسن اقبال نے سابق وزرائے اعظم بینظیر بھٹو اور نواز شریف کی لندن میں ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ دونوں پارٹیوں کی طرف سے میثاق جمہوریت پر دستخط سے ملک میں عوامی امنگوں کی ترجمان حکومت کا قیام ممکن ہو جائے گا۔ اتوار کے روز بی بی سی اردو سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ’انشااللہ اس تاریخی دستاویز پر جو جمہوریت کے لیئے سنگ میل ہے دستخط ہو جائیں گے‘۔ ایک سوال کے جواب میں کہ آیا ایک دستاویز سے جمہوریت آ جائے گی؟ احسن اقبال نے کہا کہ ’یہ تاریخی اس لیئے ہے کہ یہ پاکستان میں ایک جمہوری اتفاق رائے کی علامت ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ انیس تہتر میں پاکستان میں آئینی اتفاق رائے ہو گیا تھا لیکن جمہوری اتفاق رائے نہیں پیدا ہو سکا جس کی وجہ سے معاشرہ انتشار کا شکار ہو گیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سب چیزیں ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لا کے سائے میں سب ادارے کھوکھلے اور کمزور ہو گئے ہیں جنہیں بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ ایم ایم اے اور اے آر ڈی میں شامل دوسری جماعتوں کے ساتھ مفاہمت اور رابطوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ’آج ہم اس میثاق جمہوریت پر دستخط کے بعد آے آر ڈی میں شامل دوسری جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے اور دو جولائی کو اے آر ڈی کی جماعتوں کا سربراہی اجلاس یہاں لندن میں ہی ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی توثیق کے بعد ہم دوسری جماعتوں سے بھی جو آئین اور جمہوریت کی بحالی پر یقین رکھتی ہیں رابطہ کریں گے اور ان سے کہیں گے کہ وہ بھی اس پر دستخط کریں۔
احسن اقبال نے کہا کہ دستخطوں کے بعد ملک کے اندر سیاسی جدو جہد تیز کر دی جائے گی تاکہ پاکستان کے عوام کو آزادانہ طریقے سے اپنی نمائندہ حکومت منتخب کرنے کا موقع مِل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے داخلی اور خارجی حالات کا تقاضا ہے کہ ’عوام کی امنگوں کی ترجمان حکومت قائم ہو‘۔ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جمہوریت کے ساتھ وابستگی غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے اس بات کی نفی کی کہ پاکستانی عوام کا سیاسی جماعتوں پر اعتماد نہیں۔ | اسی بارے میں پاکستان تو جائیں گے: بےنظیر، نواز14 May, 2006 | پاکستان ’بینظیر، نواز آجائیں لیکن جیل۔۔۔‘07 May, 2006 | پاکستان اے آر ڈی میں ایم ایم اے اور دیگر30 April, 2006 | پاکستان ’مشرف اے آر ڈی سے بات کریں‘24 April, 2006 | پاکستان نواز، بےنظیر ملاقات آج ہوگی24 April, 2006 | پاکستان بے نظیر، نواز شریف ملاقات پیرکو22 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||