BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 April, 2006, 14:38 GMT 19:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایف بی آئی دفتر کھلنے پر احتجاج

چترال کے تاریخی شاہی قلعہ میں گزشتہ چھ ماہ سے اس مبینہ دفتر کے کھولے جانے کی تیاریاں جاری تھیں۔
صوبہ سرحد کے دورافتادہ پہاڑی ضلع چترال میں جماعت اسلامی نے اتوار کے روز امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی جانب سے مبینہ طور پر دفتر کھولنے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا ہے۔

البتہ مرکزی حکومت کی جانب سے اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

چترال سے متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ انہوں نے مرکزی حکومت کو ایک ہفتے میں یہ مبینہ دفتر بند کرنے کی مہلت دی ہے جس کے بعد وسیع پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

ان کا دعوی تھا کہ چترال کے تاریخی شاہی قلعہ میں گزشتہ چھ ماہ سے اس مبینہ دفتر کے کھولے جانے کی تیاریاں جاری تھیں۔

تاہم چار روز قبل امریکی کونسل خانے کی ایک گاڑی میں مشتبہ افراد اور بعد میں دو ٹرکوں میں ان کا سامان بھی لایا گیا جس سے بقول ان کے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ یہ دفتر ایف بی آئی کا ہی ہے۔

جماعت اسلامی نے آج چترال کے چیو پل سے ایک احتجاجی جلوس نکالا جس نے اتالیق بازار میں ایک جلسے کی شکل اختیار کر لی۔ سینکڑوں کی تعداد میں جماعت اسلامی کے مقامی کارکنوں اور رہنماؤں کے علاوہ اس احتجاج میں جماعت اسلامی کے نائب امیر اور پشاور سے رکن قومی اسمبلی شبیر احمد خان نے بھی شرکت کی۔

عبدالاکبر چترالی کا دعوی تھا کہ متحدہ مجلس عمل کی صوبائی حکومت کو اس معملے کا علم نہیں تاہم وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ نے اسے بند کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ یہ دفتر چترال کے ساتھ افغانستان کے مشرقی صوبوں بدخشان اور نورستان سے ملتی ہیں جس کی وجہ سے اس سرحد پر نظر رکھنے کے لیئے قائم کیا گیا ہے۔

عبدالاکبر چترالی کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کے دفتر کی تصدیق پولیس کے مقامی اہلکاروں نے بھی کی ہے تاہم انہی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر اعلی اور سیکرٹری داخلہ نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

مظاہرین نے امریکہ مخالف نعرہ بازی بھی کی تاہم بعد میں وہ پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد