تاج محل: بھارتی وفد لاہور میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں بھارتی فلم تاج محل کے پریمئیر شو میں شرکت کے لیے بھارتی فلمی فنکاروں پر مشتمل ایک وفد لاہور پہنچ گیا ہے۔ اس وفد میں فردین خان، فیروز خان، مہیش بھٹ، شترو گھن سہنا، ششی رنجن، ذوالفقار سید، فردین کی اہلیہ نتاشہ، بہن سوزانےخان، اکبر خان، گلوکار شان، سنجے خان اور سونیا جہاں شامل ہیں۔ پاکستان میں اس فلم کی ڈسٹری بیوشن کےادارے کے منیجر انیس نے بتایا کہ وفد کے اراکین چھبیس اپریل کو لاہورمیں اور ستائیس کو کراچی میں اس فلم کے پریمئیر شو میں شرکت کریں گے اور اٹھائیس کو پاکستان کے مختلف سینما گھروں میں اس کی ریلیز کے بعد واپس روانہ ہوجائیں گے۔ لاہور ائر پورٹ پر اپنی آمد کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے بھارتی فلمی ہیرو فردین خان نے کہا کہ ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ پاکستان دیکھ سکیں اور ان کی یہ خواہش اس طرح پوری ہوئی ہے کہ ان کے ساتھ ان کی بیوی تناشہ اور بہن سوزانےخان بھی ہیں۔ فلم کے ہیرو ذوالفقار سید کہا کہ ’اس نئے اقدام سے دونوں ملکوں کی دوستی میں اضافہ ہوگا۔‘ فلم کے ڈائریکٹر اکبر خان کا کہنا ہے کہ ’اگرچہ فلم تاج محل کی شوٹنگ دو سو چالیس دنوں میں مکمل ہوگئی تھی لیکن اس کی تیاری شوٹنگ شروع ہونے سے ڈیڑھ سال پہلے شروع ہوچکی تھی۔‘ اکبر خان نے بھارت میں باکس آفس پر تاج محل کی ناکامی کی وجہ اس کے ڈسٹری بیوشن کو قرار دیا اور کہا کہ ’انڈیا میں ایک سازش کے تحت ان کی فلم اچھے تھیٹروں میں اچھے اوقات میں نہیں لگائی گئی تھی لیکن انہیں اس کے بدلے میں پاکستان میں اس فلم کو ریلز کرنے کا اعزاز ملا ہے۔‘ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان میں ان کی فلم کامیابی کے بعد ایک بار پھر بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بن جائے گی۔ فلم کی پاکستانی ہیروئن سونیا جہاں نے کہا کہ ’فلم کی باکس آفس پر کامیابی اور اس کا اچھی فلم ہونا دو الگ الگ باتیں ہیں ان کے بقول یہ ایک اچھی فلم ہے اور پاکستان میں ضرور کامیابی حاصل کرے گی۔ ‘ تاج محل کی ریلز سے صرف چند دن پہلے اتوار کو لاہور کے ایک سینما گھر میں ایک پرانی بھارتی فلم مغل اعظم ریلیز ہوچکی ہے تاہم مسٹر انیس نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سے ان کی فلم پر کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ مغل اعظم ایک بہت اچھی فلم ہونے کے باوجود کئی دہائی پرانی ہے اور اس کے بعض اداکار تو مر چکے ہیں ان کے بقول نوعمر پاکستانی فلم بین لڑکوں کے لیے مری ہوئی مدھو بالا کی فلم دیکھنے کی بجائے سونیا جہاں کی نئی فلم میں زیادہ دلچسپی ہے۔‘ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس فلم کے پریمئیر میں شرکت کے لیے بھارتی اداکار رتیک روشن، راکیش روشن اور ریکھا بھی پاکستان آئیں گی۔ | اسی بارے میں باادب باملاحظہ ہوشیار، مغل ِاعظم آ رہی ہے22 April, 2006 | فن فنکار بھارتی فلمی وفد کی پاکستان آمد10 February, 2004 | فن فنکار فلمیں: کوئی خوش، کوئی نالاں23 January, 2004 | فن فنکار انڈین فلموں کی نمائش کی دوڑ22 April, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||