حکومت کی یقین دہانی پر بے یقینی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نشتر پارک واقعے کے بعد حکومت اہل سنت جماعتوں اور سنی تحریک کو اعتماد میں نہیں لے سکی۔ حکومت کی جانب سے علماء سے مذاکرات کے لیے دعوت دی گئی تھی لیکن اجلاس کار آمد ثابت نہیں ہو سکا اور اس میں اہم رہنماؤں نے شرکت نہیں کی۔ وزیراعظم شوکت عزیز نے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش کرانے اور اس میں ملوث لوگوں کو بے نقاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں جمعرات کو گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی قسم کا تشدد، فرقہ واریت اور دہشت گردی قبول نہیں ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق ’سنی رہنماؤں نے اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا ہم نے انہیں کہا ہے کہ مقتولین کی تدفین کے بعد اس پر بات چیت کی جائے گی‘۔ ایک سوال کے جواب میں اعجاز الحق نے کہا ’دھماکے میں کسی بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کو خارج الامکان قرار نہیں دیا جاسکتا‘۔
وفاقی وزیر کی یقین دہانی کے باوجود سنی تحریک اپنے الٹی میٹم پر قائم ہے، سنی تحریک کے رہنما شاہد غوری نے بی بی سی کو بتایا کہ ہم نے وزراء سے مطالبہ کیا کہ اس دھماکے کے پیچھے جو بھی عوامل اور حقائق ہیں انہیں سامنے لایا جائے۔ شاہد غوری کے مطابق کچھ لوگ سنی تحریک کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور ہمیں ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق وزراء نے یقین دہانی کروائی کہ زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا، وفاق حکومت اس پر کام کر رہی ہے۔ اہل سنت اور جماعت کے رہنما اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں پیش رفت کریں اور اہل سنت کے ذمہ داروں سے خود میٹنگ کریں، محض بیان جاری کرنے سے اس کے تقاضے پورے نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عدل اور انصاف کے لیے اگر کوئی کارروائی کر رہے ہیں تو بتانا چاہیے،اس کے بعد بحالی اعتماد کی صورت پیدا ہوسکتی۔ حکام سے مذاکرات میں شریک ہونے کے بارے میں ان کا کہنا تھاکہ ’اس وقت ہمارے علماء اور تنظیموں کا اجلاس بلایا جاچکا جس میں ملک بھر سے علما آئے ہوئے تھے، انہیں چھوڑ کر جانا مناسب نہیں تھا‘۔ | اسی بارے میں کراچی دھماکہ، ایک شخص گرفتار13 April, 2006 | پاکستان لاہور میں ہڑتال، کراچی بھی بند13 April, 2006 | پاکستان کراچی دھماکہ، آج لاہور بند رہے گا13 April, 2006 | پاکستان یہ کِس کا سر ہے؟ 12 April, 2006 | پاکستان ’عوام کے زخموں پر پھایہ کون رکھے‘12 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||