الفلاح بلڈنگ کی تیسری منزل راکھ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں دی مال پر مشہور سرکاری عمارت الفلاح بلڈنگ کی تیسری منزل آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ سنیچر کی سہ پہر لگنےوالی آگ نے پانچ منزلہ الفلاح بلڈنگ کی تیسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لےلیا جس سے اس منزل پر واقع تمام دفاتر جل کر راکھ ہوگئے۔ اسی بلڈنگ کی نچلی منزل میں امریکہ کا سٹی بنک بھی واقع ہے۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں الفلاح کی آگ بجھانے کی تین گھنٹے سے کوشش کرتی رہیں تاہم آدھے حصہ کی آگ پر شام تک قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔ ایدھی کے مطابق ابھی تک آگ لگنے سے کسی شخص کے ہلاک ہونے کا پتہ تو نہیں چل سکا اور اگ مکمل طور پر بجھنے کے بعد ہی اس کا پتہ چل سکے گا۔ ایدھی کے مطابق ابھی آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن عام تاثر ہے کہ اس کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ ہوسکتا ہے۔ | اسی بارے میں لاہور: 3 ہلاک، 200 دکانیں راکھ24 February, 2005 | پاکستان ایک ہلاک، سو دکانیں نذر آتش23 February, 2005 | پاکستان لاہور میں جلے ہوؤں کے لیے ہسپتال04 August, 2004 | پاکستان گیس پائپ لائن پھٹ گئی16 August, 2004 | پاکستان آتش بازی کے سامان سے دھماکہ18 July, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||