گیس پائپ لائن پھٹ گئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیر کی شب لاہور کے قریب کالا شاہ کاکو کے مقام پر قدرتی گیس کی بڑی پائپ لائن دھماکہ سے پھٹ گئی جس سے گوجرانوالہ کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس جگہ سے گیس کی دو بڑی دو لائنیں گزرتی ہیں اور یہ زیر زمین ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں سوئی ناردرن کے کمپیوٹر مرکز سے ان پائپ لائنوں سے گیس کے اخراج کا پتا چلا۔ تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن میں دھماکہ کی آواز آئی جو دور دور تک سنی گئی۔ پولیس نے آدھہ گھنٹہ سے زیادہ دیر تک ٹریفک کو کسی نقصان کے خدشہ کے پیش نظر سڑک پر روکے رکھا۔ سوئی ناردرن کے ترجمان کا کہنا ہے پھول نگر سے محکمہ کی ٹیمیں پائپ لائن کی مرمت کے لیے روانہ ہوگئی ہیں اور اس سے گیس کی فراہمی میں کوئی خاص خلل نہیں ہوگا اور مرمت جلد کر لی جائے گی۔ دوسری طرف سوئی ناردن کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالرشید لون کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے گیس پائپ لائنیں کسی تخریب کاری کی وجہ سے پھٹی ہوں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||