لاہور میں جلے ہوؤں کے لیے ہسپتال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بدھ کو لاہور میں ایک ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا گیا ہے اور ملک بھر میں جلے ہوئے لوگوں کے لیے پہلا مکمل ہسپتال ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے جناح ہسپتال سے ملحق اس ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ہسپتال پنجاب حکومت محکمہ بیت المال کی مدد سے بنا رہی ہے اور چند سال تک اسے چلانے کے اخراجات بھی بیت المال ادا کرے گا۔ محمکہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں جل کر زخمی ہوجانے والے افراد کے علاج کے لیے کوئی ہسپتال موجود نہیں اور کھاریاں کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال اور لاہور کے میو ہسپتال میں اس مقصد کے لیے کچھ بستر مخصوص ہیں۔ یہ برن ہسپتال جلے ہوئے مریضوں کے لیے درکار مخصوص سہولتیں فرہم کرے گا اور ان ڈور مریضوں کے لیے پینسٹھ بستروں پر مشتمل ہوگا جس میں پچپن بستر عام لوگوں کے لیے اور دس نجی ہوں گے۔ اس ہسپتال میں ایک سکن یعنی جِلد کا بینک بھی ہوگا اور ریکنسٹرکشن یا پلاسٹک سرجری بھی کی جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||