انسداد دہشتگردی عدالتوں کو ہدایت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور ہائی کورٹ نے صوبے میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سال مئی تک ان تمام مقدمات کا فیصلہ کریں جو سنہ دو ہزار پانچ سے پہلے رجسٹر کیے گئے تھے۔ سنیچر کے روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس میاں محمد نجم الزمان کی صدارت میں ماتحت عدلیہ کی نگرانی کے لیے قائم ممبر انسپکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبہ میں انسداد دہشت گردی کے ججوں نے شرکت کی۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق جسٹس نجم الزمان نے ان عدالتوں سے کہا کہ اگر انہیں مقدمات نمٹانے میں کسی دشواری کا سامنا ہے تو وہ یہ بات ہائی کورٹ کی معائنہ کمیٹی کے نوٹس میں لائیں۔ سرکاری بیان کے مطابق اس اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں کن دشواریوں کا سامنا ہے۔ اجلاس نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کے جلد فیصلہ کرنے کے لیئے مختلف اقدامات کی منظوری دی۔ جسٹس نجم الزمان نے ہدایت کی کہ یہ عدالتیں زیرالتوا مقدموں کے بارے میں اپنی کارکردگی کی رپورٹ ہفتہ وار اور ماہانہ ممبر انسپکشن کمیٹی کو پیش کیا کریں۔ چھ روز پہلے پچیس مارچ کو ایک اعلی سطحی اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری نے کہا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے اور وہ مقدمات نمٹانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ | اسی بارے میں کور کمانڈر پر حملہ، 11 کو سزائے موت 21 February, 2006 | پاکستان کراچی دھماکے کا ایک ملزم رہا24 November, 2005 | پاکستان کریک ڈاؤن: 200 سے زیادہ گرفتار20 July, 2005 | پاکستان مختار مائی کیس اب سپریم کورٹ میں14 March, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||