زلزلے کےاطلاعاتی مرکز کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت پاکستان نے زلزلے کے متعلق پیشگی اطلاع دینے کا مرکز اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک مستقل ادارہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیراعظم شوکت عزیز نے ایک سیمینار سے خطاب میں کیا۔ ’آٹھ وزیراعظم نے اختتامی اجلاس سے خطاب میں بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا مشکل ترین کام آٹھ اکتوبر کے زلزلے سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کا سرانجام دیا اور حاصل ہونے والے تجربے کی بنیاد پر انہوں نے دو نئے اداروں کے قیام کی منظوری دی ہے۔ زلزلے کے بارے میں پیشگی معلومات کا مرکز اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی سے وابستہ ہوگا اور امریکہ، اٹلی اور روس کے متعلقہ تحقیقاتی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ مرکز جدید آلات اور ماہرین کی مدد سے زلزلے کے بارے میں جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کو پیشگی معلومات بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف نوعیت کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم ہونے والی اتھارٹی میں تربیت یافتہ لوگ ہوں گے جو فوری طور پر تباہی سے نمٹنے اور امدادی کام سرانجام دیں گے۔ ان دونوں اداروں کے قیام کا فیصلہ انہوں نے سنیچر کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔ وزیراعظم سے روس اور امریکہ کے ماہرین ارضیات نے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو اسلام آباد میں قائم ہونے والے مرکز کے لیے تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ | اسی بارے میں زلزلہ: امدادی پروازیں بحال04 January, 2006 | پاکستان زلزلہ: امدادی پروازیں منسوخ15 January, 2006 | پاکستان زلزلہ زدگان کے مظاہرے پر کارروائی06 March, 2006 | پاکستان زلزلہ متاثرین کی واپسی شروع 09 March, 2006 | پاکستان زلزلہ متاثرین کی گھر واپسی شروع11 March, 2006 | پاکستان زلزلہ، کشمیر میں ایک شخص ہلاک10 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||