زلزلہ، کشمیر میں ایک شخص ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں جمعہ کے روز آنے والے پانچ اعشاریہ ایک کی شدت کے زلزلے میں ایک شخص ہلاک اور کم سے کم سولہ زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل قمرالزمان کے مطابق اس زلزلے کا مرکز پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے جنوبی ضلع کوٹلی اور بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع راجوڑی کے درمیان تھا۔ اس زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق جمعہ کے روز گیارہ بجکر پینتالیس منٹ پر کشمیر اور پاکستان کے مشرقی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ پولیس کے مطابق پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے جنوبی ضلع میرپور میں افضال پور نامی گاؤں میں ایک شخص اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کے گھر کے کمپاؤنڈ کی دیوار گرگئی۔ زلزلےکے جھٹکے کے ساتھ ہی لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر گزشتہ اکتوبر میں شدید زلزلے کا شکار ہوا تھا جس کے بعد سے ان علاقوں میں لوگ اب تک خیمہ بستیوں میں رہ رہے ہیں اور ان کی روزمرہ کی زندگی مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی ہے۔ جمعہ کے روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں خواتین، بچے اور بوڑھے افراد کئی گھنٹوں تک اپنے گھروں کے باہر رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے کوٹلی، میرپور اور بھمبر ضلعوں میں محسوس کیے گئے۔ جھٹکوں کی شدت میرپور میں زیادہ تھی۔ | اسی بارے میں پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے10 March, 2006 | پاکستان ’امدادی کیمپ بند نہیں کیئے جا رہے‘10 March, 2006 | پاکستان زلزلہ متاثرین کی واپسی شروع 09 March, 2006 | پاکستان کشمیر: خیموں میں پانی، شدید سردی 25 February, 2006 | پاکستان زلزلہ زدگان کے مظاہرے پر کارروائی06 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||