BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 17 March, 2006, 05:11 GMT 10:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور، جلال آباد بس روانہ

جلال آباد سے پہلی بس بدھ کو پشاور آئی تھی
ستائیس برس کے تعطل کے بعد پہلی بار پاکستان سے افغانستان کے لیے جانے والی بس پشاور سے جلال آباد کے لیے جمعہ کی صبح روانہ ہوگئی۔

آزمائشی طور پر چلائے جانے والی اس بس پر پشاور میں بی بی سی کے نامہ نگار ہارون رشید بھی سوار ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بس سروس کا آغاز کئی عشروں کے بعد ایک ایسے وقت ہورہا ہے جب دونوں کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ اتوار کو سابق افغان صدر صبغت اللہ مجددی نے الزام لگایا تھا کہ کابل میں ان پر ہونے والے خود کش حملے میں پاکستان ملوث ہے۔ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

اس سلسلے کی پہلی بس گزشتہ بدھ کو جلال آباد سے پشاور آئی تھی۔ جمعہ کی صبح پشاور سے جلال آباد جانے والی بس گزشتہ لگ بھگ تین عشروں میں پہلی بس سروس ہے۔

پشاور میں سرحد کی صوبائی حکومت نے جمعرات کے روز بس سروس کے بارے میں سکیورٹی اور امیگریشن سے متعلق تمام معاملات کا جائزہ لیا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باقاعدہ بس سروس کا آغاز پندرہ اپریل سے ہونے والا ہے۔ پہلے سے طے شدہ انتظامات کے مطابق پشاور سے جلال آباد کے لیے روزانہ چھ بسیں جائیں گی جن میں پانچ نجی بسیں ہوں گی۔

اس سمجھوتے کے تحت جلال آباد سے روزانہ چھ بسیں پشاور آیا کریں گی۔ افغانستان اور پاکستان کے حکومتوں نے اگلے مرحلے میں پشاور اور کابل کے درمیان براست بسیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اسی بارے میں
پاک افغان بس سروس معاہدہ
23 March, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد