بلوچستان اسمبلی، اجلاس پھر ملتوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پیر کو چوتھی مرتبہ ملتوی کر دیا گیا ہے، اب یہ اجلاس ستائیس مارچ کو ہوگا۔ قوم پرست جماعتوں کے قائدین کا کہنا ہے کہ دسمبر میں صوبے میں مبینہ فوجی کارروائی شروع کی گئی تھی اور تب سے اب تک بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا جا رہا ہے۔ نیشنل پارٹی کے لیڈر اور بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کچکول علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں جاری فوجی کارروائی کے حوالے سے حزب اختلاف کے اراکین کا سامنا نہیں کر سکتی اس وجہ سے اسمبلی کا اجلاس چوتھی مرتبہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال پندرہ دسمبر کو صدر جنرل پرویز مشرف کے کوہلو کے دورے کے دوران راکٹ داغے گئے تھے جس کے بعد سترہ دسمبر سے مبینہ فوجی کارروائی شروع کی گئی۔ اس دوران دسمبر کے آخری ہفتے میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا لیکن یہ اجلاس منعقد نہیں ہو سکا اور ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر یہ اجلاس سستائیس جنوری تک ملتوی کر دیا گیا تھا اور یو یہ اجلاس اب تک ملتوی ہوتا آرہا ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے کہا ہے کہ یہ اجلاس بعض ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر ملتوی کیا گیا ہے اور اب یہ ستائیس مارچ کو ضرور منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں بلوچستان اسمبلی کے سپیکر جمال شاہ کاکڑ سے اسلام آباد میں ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا تو انھوں نے کہا کہ یہ حکومت اور حزب اختلاف کے اراکین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اجلاس طلب کریں۔ کچکول علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جنوری میں اجلاس طلب کیا تھا لیکن ایک رکن کی کمی کی وجہ سے کورم مکمل نہیں ہو سکا۔ اس اجلاس میں حزب اقتدار کے کسی رکن نے بھی شرکت نہیں کی تھی۔ ادھر ایک صوبائی وزیر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ بختیار ڈومکی نواب اکبر بگٹی کے نواسے ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انھوں نے سینیٹ کے انتخاب میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تھی۔ | اسی بارے میں بلوچستان میں مظاہرے اور گرفتاریاں03 March, 2006 | پاکستان ’ کاہان کے قریب فضائی حملے‘05 March, 2006 | پاکستان کوئٹہ، متحدہ مجلس عمل کا بڑا جلسہ07 March, 2006 | پاکستان لوٹی گیس پلانٹ پر حملہ 09 March, 2006 | پاکستان بارودی سرنگ سے 26 ہلاک10 March, 2006 | پاکستان صوبائی خودمختاری دینا کتنا مشکل12 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||