شوکت عزیز برطانیہ پہنچ گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیرِ اعظم شوکت عزیز اتوار کو برطانیہ کے تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ برطانوی قیادت سے معاشی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ اے ایف پی کے مطابق یہ وزیرِ اعظم شوکت عزیز کا برطانیہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے جس میں دو طرفہ امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ برطانیہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور انیس سو نوے سے لے کر دو ہزار پانچ تک کے دورانیے میں دوطرفہ تجارت ایک ہزار چار سو پچیس ملین ڈالر سے زیادہ پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ کے دورے کے بعد وزیرِ اعظم شوکت عزیر اردن کا دو روزہ دورہ شروع کریں گے۔ اس دورے کی دعوت انہیں اردن کے وزیرِ اعظم نے دی تھی۔ وزیرِ اعظم کے وفد میں وزیرِ اطلاعات شیخ رشید احمد، کشمیر امور کے وزیر فیصل صالح حیات، بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وزیر بابر غوری، اقتصادی امور کی وزیرِ مملکت حنا ربانی کھر، وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ خسرو، سٹیٹ بینک کی گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر شامل ہیں۔ اس وقت پاکستان میں تیل اور گیس، ادویات، ٹیکسٹائل، اور سیمنٹ کے شعبوں کے علاوہ دیگر شعبوں میں ایک سو دو برطانوی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ | اسی بارے میں شوکت عزیز اور منموہن سنگھ میں بات چیت24 November, 2004 | صفحۂ اول بش سے باجوڑ پر بات ہوگی: شوکت22 January, 2006 | پاکستان با صلاحیت یا قسمت کے دھنی؟ 19 August, 2004 | پاکستان بات چیت مثبت رہی: شوکت عزیز24 November, 2004 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||