BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کارٹون معاملہ یواین میں: مشرف

جنرل مشرف
متنازعہ کارٹون کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے: جنرل مشرف
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکومت نے پیغمبر اسلام کے خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں اپنے مستقل مندوب منیر اکرم کو ضروری ہدایات دے دی ہیں۔

یہ بات انہوں نے سنیچر کے روز سے دینی مدارس کی تنظیم کے مرکزی رہنماؤں سے بات چیت کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ ناموسِ رسالت کے سوال پر حکومت کے جذبات قوم سے مختلف نہیں ہیں لیکن بعض فریقین اس مذہبی معاملے کی آڑ میں سیاست چمکا رہے ہیں۔

صدر نے شرکا پر زور دیا کہ وہ ایسے عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں اور اپنے پرامن احتجاج کے دوران عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

صدر نے اس موقع پر واضح طور پر کہا کہ حکومت کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

مذہبی معاملات کی وفاقی وزارت کے زیرانتظام ہونے والی اس ملاقات کے بارے میں جاری کردہ سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دینی مدارس کی تنظیم کے رہنماؤں نے متفقہ طور پر صدر جنرل پرویز مشرف کو یقین دلایا کہ ان کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔

دینی مدارس کے نمائندوں نے حکومتی بیان کے مطابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی اور ظاہر کردہ جذبات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کچھ یورپی ممالک کے اخبارات نے پیغمبرِ اسلام کے متعلق کچھ خاکے اور کارٹون شائع کیے تھے۔جس کے خلاف اسلامی دنیا کے ممالک میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور تاحال ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں پاکستان سمیت کئی ممالک میں ایک درجن کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں چھ مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے سربراہ قاضی حسین احمد نے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی آمد کے موقع پر تین مارچ کو ملک بھر میں شٹر ڈوان ہڑتال کی اپیل کر رکھی ہے۔

اسی بارے میں
حملے کا سبب کھانے کی دعوت
16 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد