BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 February, 2006, 05:43 GMT 10:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بش مشرف پر دباؤ ڈالیں‘
صدر بش
صدر بش اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں
امریکہ کے محکمہ خارجہ کی انڈر سیکریٹری جوسٹ شائنر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگلے برس انتخابات کا انعقاد ہی یہ ثابت کرے گا کہ ملک میں کتنی جمہوریت ہے اور کس سطح کی ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق جوسٹ شائنر نے کہا کہ حکومت کو اگلے برس آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

حقوق کی تنظیم

طاقت کا حصول
 ریاست کے حکومت نواز سیاستدانوں کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ دو ہزار سات سے آگے مشرف اقتدار کو جاری رکھنے کے لیے سٹیج تیار کر رہے ہیں
ہیومن رائٹس واچ

امریکی محکمہ خارجہ کی انڈر سیکریٹری کا یہ بیان امریکہ میں موجود انسانی ہیومن رائٹس واچ کی اس رپورٹ کے بعد آیا ہے جس میں امریکی صدر جارج بش سے کہا گیا ہے کہ وہ مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے دورے کے دوران صدر جنرل پرویز مشرف پر دباؤ ڈالیں کہ وہ فوج کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ دیں، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کروائیں، اور ملک میں جمہوریت کا عمل بحال کروائیں۔

ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا ڈویژن کے ڈائریکٹر بریڈ ایڈمز نے تنظیم کی طرف سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ’صدر مشرف کے طاقت پر قابو رکھنے کے جاری عمل کو نظر انداز کرنے سے بش انتظامیہ کے مسلم دنیا میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کے مقصد کو نقصان پہنچتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ریاست کے حکومت نواز سیاستدانوں کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ دو ہزار سات سے آگے مشرف اقتدار کو جاری رکھنے کے لیے سٹیج تیار کر رہے ہیں‘۔

ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ’امریکہ کو اس ضمن میں ایک خاموش تماشائی نہیں بننا چاہیئے اور صدر مشرف کو اس بات کی اجازت نہیں دینا چاہیئے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے ساتھ اتحاد کو اپنے لیے زیادہ طاقت حاصل کرنے کے لیے استعمال کریں‘۔

یاد رہے کہ صدر بش اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

بش کے دورہِ ہندوستان کی مخالفت کا اعلان’خوش آمدید نہیں‘
بش کے دورہِ ہندوستان کی مخالفت کا اعلان
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد